• Yeh Hai Mera Pakistan!

یہ ہے میرا پاکستان!

  • ایک ترک سیاح کا اردو میں تحریرکردہ سفرنامہ پاکستان
  • Yeh Hai Mera Pakistan!

    • Aik Turk Sayyah Ka Urdu Mein Tehrirkarda Safarnama e Pakistan
    • Author: Dr. Halil Tokar
    • Availability: In Stock
    • Rs. 680



Book Details
ISBN 978-969-652-31-3
No. of Pages 296
Format Hardcover
Publishing Date 2015
Language Urdu

 بقول مصنف ، یہ سفر نامہ تین محبتوں کا مظہر ہے، ایک ترکی اور پاکستان کی صدیوں پر حاوی دوستی اور برادری کے تعلقات سے محبت، دوسری اردو سے محبت، تیسری خود اہلِ پاکستان سے محبت! یہ تین الگ الگ سفروں اور تین الگ الگ سفرناموں کا سنگم ہے۔ دو پرانے اور ایک نیا! اِن میں سے ”پیارا ملک ہے پاکستان“ مصنف کا پہلا سفرنامہ ہے اور دوسروں کی نسبت زیادہ تفصیلی ہے۔ دوسرا سفرنامہ، ”خیرپور سے پشاور تک“شہر خیرپور سے شروع ہوکر کراچی میں ختم ہوتا ہے۔ تیسرا سفرنامہ ”شہرِ خوباں ہے یہ بہاول پور“ ایک نیا سفرنامہ ہے، جو2014ءمیں بہاول پور میں گزرے تین دنوں کے دوران رونما ہونے والے واقعات کے متعلق ہے۔ اِس کتاب میں پاکستان سے متعلق ایک ترک سیاح کے کچھ مشاہدات، خاص خاص مقامات، اہم اور معروف شخصیات کے بارے میں کچھ معلومات اور دو ماہ کے قیام کے دوران رونما ہونے والے واقعات ہیں۔
 یہ سفر نامہ پاکستان کے تفریحی مقامات کے بارے میں تاریخ بھی بیان کرتا ہے،کیوں کہ ہم میں سے بیشتر تفریحی مقامات کی تاریخ سے بے خبر ہیں۔ اِس لیے یہ سفر نامہ ایک تاریخی دستاویز بھی ہے۔اردو سفرناموں میں یقینا یہ سفرنامہ دیگر اوصاف کے علاوہ اِس لحاظ سے بھی دلچسپ ثابت ہوگا کہ یہ ایک ترک سیاح کا اردو زبان میں لکھا ہوا سفر نامہ ہے، جس میں اُس کی اپنی اردواور پنجابی کے کئی خوب صورت جملے پڑھنے کو ملیں گے ۔پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوق آر، پاکستان، اُردو اور اقبالؒ سے دلی و روحانی محبت رکھنے کے حوالے سے ترکی اور پاکستان کے دانشور حلقوں میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ وہ استنبول یونیورسٹی کے شعبہ اُردو وادب کے سربراہ بھی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان شناس ڈاکٹر خلیل طوق آر کی اُردو میں متعدد کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ زیرنظر کتاب ایک پاکستان دوست ترک کا سفرنامہ¿ پاکستان ہے، اس حوالے سے یہ ایک منفرد سفرنامہ بھی ہے۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image