• Aalimi Siasat ke FarmaNrawa

عالمی سیاست کے فرماں روا


Book Details
ISBN 978-969-652-175-4
No. of Pages 184
Format Hardcover
Publishing Date 2020
Language Urdu

اشرف جاوید اپنی محنت، تحقیق کی لگن اور قلم کی صداقت کے بَل پر پاکستان کے کالم نویس صحافیوں کی صف میں ایک نمایاں مقام حاصل کرچکے ہیں۔اشرف جاوید کے موضوعات کی وسعت واضح ہے۔ ملکی سیاست کے ساتھ ساتھ عالمی سیاست کے مختلف پہلو بھی اُن کی نظر سے پوشیدہ نہیں۔ جمہوریت کو لاحق خطرا ت کی بات ہو یامردم شماری کے مسائل ہوں یا بلوچستان میں خونریزی یازینب کا قتل یا پھر عالمی سطح پر رونما ہونے والے واقعات ،اشرف جاوید کا تبصرہ نہ صرف معاملات کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے، بل کہ اُن کے حل کے لیے آگے بڑھنے کا رُخ بھی متعین کرتا ہے۔
اخبار کی زندگی ایک دن کی ہوتی ہے، لیکن اچھاکالم اخبار کے ساتھ ردّی کی ٹوکری میں گم نہیں ہوجاتا، کیوں کہ جیسا محترم حسن عسکری کاظمی نے اپنے ابتدائی مضمون میں کہا ہے کہ کالم تاریخ نویسی ہی کا ایک انداز ہے۔ اشرف جاوید کے کالموں سے ہم نہ صرف تاریخ مرتب ہوتی دیکھتے ہیں ،بل کہ تاریخ سے سبق حاصل کرنے کے مواقع بھی بدرجہ اتم نظر آتے ہیں۔ کالموں کے اس مجموعے” عالمی سیاست کے فرماں روا“ سے جہاں قارئین کو پاکستان کی تاریخ میں ایک پُرآشوب دور کو سمجھنے میں گراں قدر مدد ملے گی ، وہاں عالمی سیاست کی بساط پرچلی جانے والی مختلف چالوں سے بھی آگاہی حاصل ہو گی اور حال میں درپیش مسائل کی جڑیں دریافت کرکے بحرانوں پر قابو پانے کے راستے بھی نظرآجائیں گے۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image