• Jadeed Turkey Mein Islam

جدید ترکی میں اسلام

  • بدیع الزماں سعید نورسی کی فکری سوانح عمری
  • Jadeed Turkey Mein Islam

    • Badiuzzaman Said Nursi Ki Fikri Sawaneh Umri
    • Author: Shukran Wahide
    • Availability: Out Of Stock
    • Rs. 550



Book Details
ISBN 978-969-9739-29-3
No. of Pages 455
Format Hardcover
Publishing Date 2012
Language Urdu
بدیع الزمان سعید نورسی ،جدید ترکی میں اپنے نظریات اور افکار کی وجہ سے آج بھی موجود ہیں۔ انہوںنے ترکی کی جنگ آزادی میں حصہ لیا۔وہ ترکی میں اس تحریک کے بانی تصور کیے جاتے ہیں،جس نے اسلام اور سائنس کے درمیان رشتہ قائم کر کے ایک جدید اسلامی معاشرے کے تصور کو عملی طور پر پیش کیا ۔یہ نظریات ان کی زندگی بھر کی جدوجہد کا نچوڑ ہیں۔ اپنے نظریات اور عملی جدوجہد کی بدولت سعید نورسی آج کی جدید دنیا میں ایک قابلِ قدر شخصیت کے طور پر قبول کیے گئے ہیں۔ یہ کتاب ترکی ، جدیدیت، اسلام اور سیکولر نظرےات کے تجربات کا احاطہ کرتی ہے۔
بدیع الزماں سعید نورسی 1878ءمیں ترکی کے صوبہ بطلیس کے ایک گاﺅں نورس میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ترکی کی جنگِ آزادی میں بھی حصہ لیا اور وہ ترکی میں ایک ایسی تحریک کے بانی مانے جاتے ہیں جس نے اسلام اور سائنس کے درمیان رشتہ قائم کرکے ایک جدید اسلامی معاشرے کے روشن خیال عملی تصور کو پیش کیا، جس میں جمود اور رجعت پسندی کا شائبہ تک نہیں۔ سعید نورسی اپنے انہی نظریات کی بنیاد پر تمام عمر جدوجہد میں مصروف رہے کہ کسی طرح مشرقی ترکی میں اسلامی دنیا کی ایک جدید اور شان دار یونیورسٹی قائم کی جائے۔ اس کا اس کتاب میں تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔ اُن کی جدوجہد، عملی اور فکری بنیادوں پر قائم تھی۔ رسالہ¿ نور ان کی فکر، تحقیق اور وژن کی زندہ مثال ہے۔ان کا دعویٰ تھا کہ سائنس اور اسلام کے مابین کوئی تضاد نہیں اور نہ ہی اس کا مغرب کے ساتھ کوئی تصادم ہے۔ وہ اسلام اور جدیدیت کے حامی تھے۔ انہیں جدید اسلامی تاریخ کا دانشور سمجھا جاتا ہے۔ سعید نورسی نے ترک عوام اور مسلم دنیا کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ ان کا انتقال 23مارچ 1960ءکو ہوا۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ سعید نورسی آج ترکی میں اپنے نظریات اور تحریک کے حوالے سے ترک معاشرے میں جسمانی طور پر کہیں زیادہ موجود ہیں اور ترکی میں برپا اسلامی تحریکیں اُن کے افکار سے مسلسل مستفید ہو رہی ہیں۔ زیرنظر کتاب بدیع الزماں سعید نورسی کی سوانح عمری اور اُن کے افکار پر ایک جامع کتاب ہے جوکہ اردو قارئین کے لیے معلومات کا ایک نیا دروازہ کھولے گی۔ مصنفہ شکراً واحدی برطانوی نژاد معروف مسلمان دانشور ہیں جنہوں نے اسلام کا گہرا مطالعہ کرنے کے بعد دین اسلام قبول کیا۔ سعید نورسی پر ان کی زیر نظر کتاب پہلی بار 2005ءمیں انگریزی زبان میں سٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک پریس امریکہ سے شائع ہوئی۔ وہ استنبول کلچر اینڈ سائنس فاﺅنڈیشن ترکی کی ریزیڈنٹ سکالر ہیں اور ان کے تحقیقی مقالے دنیا بھر کے جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image