• Mulaqatein Kya Kya!

ملاقاتیں کیا کیا!

  • اہم شخصیات کے جیتے جاگتے انٹرویوز
  • Mulaqatein Kya Kya!

    • Eham Shakhsiyat Ke Jeetay Jaagtay Interviews
    • Author: Altaf Hasan Qureshi
    • Availability: In Stock
    • Rs. 1,490



Book Details
ISBN 978-969-652-040-5
No. of Pages 392
Format Hardcover
Publishing Date 2016
Language Urdu

الطا ف حسن قریشی گزشتہ پانچ دہایوں سے میدانِ صحافت میں منفرد اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں جن کی تحریروں کا سحر قاری کو اپنے اندر جذب کر لیتا اور حسنِ معانی کا ایک چمن کھِلا دیتا ہے۔ماہنامہ اُردوڈائجسٹ میں شایع ہونے والے اُن کے انٹرویوز میں یہ سحر درجہِ کمال پر نظر آتا ہے۔دراصل اُنہوں نے انٹرویو نگاری کا ایک ایسا دلنشیں اسلوب متعارف کیاہے جس کا ثانی کوئی نہیں۔وہ اب تک دو سو سے زائد نامور ملکی اور غیر ملکی شخصیات سے ملاقاتیں کر چکے ہیں جو تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہ انٹرویوز ہمارے سیاسی، نظریاتی، سماجی، تہذیبی اورآئینی مسائل پر تحقیق کرنے والوں کے لیے بہت مفیدثابت ہوں گے ۔ اِن میں ہماری تاریخ کے چھپے گوشے بے نقاب اورزندگی میں عظمت پانے کے راز منکشف ہوئے ہیں جبکہ عزیمت و استقامت کی داستانیں ادبی پیرائے میں بیان ہوئی ہیں۔دورِ آمریت میں دل کی بات اشاروں کنایوں میں ادا کرنے کا لطف اِس کے علاوہ ہے۔
’ملاقاتیں کیا کیا‘ میں تئیس ملاقاتی خاکے شامل ہیں اور وہ ملاقاتیں بھی جن کے بعد قریشی صاحب کو قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔یہ انٹرویوز چالیس پچاس برس پہلے شایع ہوئے تھے، چنانچہ قریشی صاحب نے اپنے تفصیلی حواشی کے ذریعے اِنہیں لمحہِ موجود سے ہم آغوش کر دیا ہے۔ یوں وہ عہدِ حاضرکے انٹرویوز معلوم ہوتے ہیں جن میں آج کے پیچیدہ مسائل کا حل دستیاب ہے ۔ ’ملاقاتیں کیا کیا ‘ صحافتی ادب میں ایک نئے باب کی حیثیت رکھتی ہے جس میں ماضی کو حال سے جوڑ کر مستقبل کی صورت گری آسان ہو جا ئے گی۔اُردو ادب میں بھی یہ کتاب ایک نادر اضافہ اور تاریخ سے ملاقات کا نہایت اہم ذریعہ ہے

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Catalogue

Image

Jumhoori
Booklist

Image
Image