• Razm e Zindagi

رزمِ زندگی


Book Details
ISBN 978-969-652-054-2
No. of Pages 200
Format Hardcover
Publishing Date 2016
Language Urdu

ڈاکٹر مبشر حسن کا ذہن ہر سماجی اور اقتصادی مسئلہ پر نہایت صاف ہے۔ انہوں نے بغیر کسی ایچ پیچ اور اُلجھاﺅ کے نہایت واضح اور رواں انداز میں اپنی بات کہی ہے۔ ان کا علم واقعی ایک بڑے انقلابی دانشور کا علم ہے۔
”رزمِ زندگی“ ایسی کتاب ہے جو کسی مصنف کی زندگی بھر کی کہانی ہو سکتی ہے۔ ہر بات سلیقے اور قرینے سے کہی گئی ہے۔ خیال الفاظ کی بیساکھیوں کے سہارے آگے نہیں بڑھتا بلکہ الفاظ، خیال کی تخلیق و تعمیر میں چونے اور گارے کا کام دیتے ہیں۔ یہ انقلابی خیال کا انقلابی سفر ہے۔
ڈاکٹر مبشر حسن نے ملکوں ملکوں عوام میں طبقاتی شعور کی بیداری، طبقاتی جدوجہد میں شرکت اور اس کے اثرات کا بڑی عمیق نظری، پختہ تاریخی شعور اور کامل فکری دیانت سے مطالعہ اور تجزیہ کیا ہے۔ ان کے اخذ کردہ نتائج کی صحت پر حرف گیری کی گنجائش نہیں ہے۔ ڈاکٹر مبشر حسن کے لہجے میں ٹھہراﺅ ہے۔ ظلم و استحصال سے گہری نفرت کے باوجود وہ کہیں جذباتیت کا شکار نہیں ہوئے۔ ”رزمِ زندگی“ اپنے موضوع ،مواد اور اسلوب کے لحاظ سے ایک فکر انگیز و بصیرت افروز تصنیف ہے۔ مفاد پرستی کے اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارنے والوں تک اس کی روشنی نہ پہنچے، لیکن شعورو آگہی کے اس دور کے تقاضوں کو سمجھنے والوں کے لیے اس کا مطالعہ وسعت فکر و عمق نظر کا موجب ہو گا۔


Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image