• Shehr e Itmenaan

شہر اطمینان


Book Details
ISBN 978-969-9739-92-7
No. of Pages 408
Format Hardcover
Publishing Date 2014
Language Urdu
Translator Nasreen Anjum Bhatti

احمت حمدی طانپنار(Ahmet Hamdi Tanpinar)، ترکی کے بے حد مقبول و معروف ناول نگار، مضمون نگار، شاعر اور ادبی ناقد ہیں جن کے ادبی فن پاروں نے نوبل انعام یافتہ اورحان پاموک سمیت کئی ہم عصر ترک ناول نگاروں کو متاثر کیا۔1920ءاور 1930ءکے عشروں میں اتاترک نے جمہوریہ ترکیہ میں ایک نئے جدت پسند کے قیام کی خاطر معاشرے بہت سی سیاسی، سماجی اور ثقافتی اصلاحات متعارف کروائیں، رسم الخط تبدیل کیا، لباس، طرزِ تعلیم، قانونی نظام میں تبدیلیاں کیں۔ ایک قدامت پرست معاشرے کو نئے زمانے کے مطابق ڈھالنے اور مستقبل سے مضبوط وابستگی کی خاطر ماضی سے ربط کو کم سے کم بنا دیاگیا۔ احمت حمدی طانپنار نے اپنے زیر نظر ناول میں ترکی کی پچھلی نسل کے اُن لوگوں کے ذہنی اور نفسیاتی مسائل کو موضوع بنایا ہے جو ان بدلتے حالات میں ایک زرخیز عثمانی وراثت کے حامل تھے اور جدیدیت اور قدامت کے مابین الجھن کا شکار تھے۔شہرِ اطمینان ان کے ناول A Mind at Peace کا اردو ترجمہ ہے جو ترکی زبان میں Huzurکے نام سے شائع ہوا۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image