• Dar-badar

دربدر


Book Details
ISBN 978-969-652-048-1
No. of Pages 136
Format Hardcover
Publishing Date 2016
Language Urdu

”دربدر“ ترک ادیبہ چلر الہان کے افسانوں کا مجموعہ ہے۔وہ ایک مترجم، مدیرہ، مضمون نگار اور افسانہ نگار ہیں۔ انہیں اپنی تحریروں پر ترکی میں یشار نبی ایوارڈ مل چکا ہے۔ ”دربدر “ ان کے افسانوی مجموعے Sürgün کا اردو ترجمہ ہے جس کا انگریزی میںExile کے نام سے ترجمہ ہوا۔ اس افسانوی مجموعے پر 2011ءمیں انہیں EU Prize for Literature سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
”دربدر“ ایک ہی موضوع پر لکھے گئے مختصر افسانوں کا مجموعہ ہے جو ناول کا سا مزاج رکھتا ہے۔ یہ اپنی ہی زمین، خاندان، سماج میں اجنبی ہوجانے والوں کی دربدری کی کہانیاں ہیں۔ کردار جو داخلی، خارجی، جسمانی اور ذہنی تشدد کا شکار ہیں، جو اپنے جسموں، روحوں اور زمانوں میں دربدر ہیں۔ اپنے ماضی اپنی زبان اپنے علاقوں سے جلاوطن جپسی، زندہ دفن کی جانے والی بچی، ناموس کے نام پر بھائیوں کے ہاتھوں قتل بہن، عراق اور بوسنیا سے اٹھتی بچوں کی چیخیں، نیوکلیئر تجربات میں پیدا ہوتے ہی جیلی کی طرح تحلیل ہوتے بچوں کی پکاریں، جینز ٹیکنالوجی کے باعث پیدائش سے پہلے ہی خام جینز والے بچوں کی اموات، یہ چلر الہان کے موضوعات اور کردار ہیں۔ ان تمام المیوں کے باوجود، آخر میں محبت ہی فاتح ٹھہرتی ہے کہ چلرالہان کے بقول محبت ہی کسی شخص کو اس کی دربدری سے نجات دلا سکتی ہے۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Catalogue

Image

Jumhoori
Booklist

Image
Image