• Molana Bhashani

مولانا بھاشانی


Book Details
ISBN 978-969-652-042-9
No. of Pages 248
Format Hardbound
Publishing Date 2017
Language Urdu

 حقیقی انسان دوست،مولانا بھاشانی نے ایک سیکولر سیاست دان کی حیثیت سے سماجی انصاف، مشمولیت اور جمہوری حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ مولانا بھاشانی سماج کو لوگوں کے مذہب، ذات یا نسل سے بالاتر ہوکرطبقات کی عینک سے دیکھتے تھے...جابر اور محکوم... بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت اور سماجی اقتصادی عدم مساوات کے ساتھ دنیا کو واقعی مولانا بھاشانی جیسے رہنماﺅں کی ضرورت ہے۔ اس کتاب میں کئی سرکردہ محققین، ان کی زندگی سے شناسا سیاسی پیروکاروں اور کئی صحافیوں کی مدد سے مولانا بھاشانی کے سیاسی کیرئیر اور مذہبی فلسفوں کے کئی پہلوﺅں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ کتاب میں علیحدگی کے ابتدائی برسوں میں بنگلہ دیش کی بھی سماجی اقتصادی اور سیاسی صورتِ حالات کو کھول کر بیان کیا ہے۔
مولانا بھاشانی پر زیر نظر کتاب اُن کی شخصیت اور سیاست کو آج کی نسل میں متعارف کروانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہو گی۔ آج کا پاکستان ایسے ہی سیاسی رہنماﺅں کی تلاش میں ہے جو مادرِ وطن میں محنت کشوں کی زندگی کی تلخیوں کو اپنا موضوع بنائیں۔مولانا بھاشانی جیسے لیڈروں نے ہی پاکستان میں جمہوری جدوجہد کی بنیاد رکھی جس کے کچھ اثرات آج بھی ہماری سیاسی ثقافت کا حصہ ہیں۔ اُن کے مطالعے کے بغیر پاکستان سیاست کو جاننا ناممکن ہے۔ اس لحاظ سے یہ کتاب آج اور آئندہ کی نسلوں کے لیے ایک مشعل راہ ہے کہ کیسے کیسے لوگوں نے اس وطنِ عزیز میں عوامی جمہوریت اور محکوم طبقات کے حقوق کا پرچم سر بلند رکھا۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image