• Sindh Ki Pasmandagi

سندھ کی پسماندگی


Book Details
ISBN 978-969-8455-81-1
No. of Pages 124
Format Hardbound
Publishing Date 2011
Language Urdu

نصیر میمن ایک معروف مصنف اور سوشل ڈویلپمنٹ کے ماہر ہیں۔ وہ سندھی زبان میں پانچ کتابیں تحریر کرچکے ہیں۔ نصیر میمن سماجی ترقی اور طرزِحکمرانی سے متعلق مختلف سندھی اور انگریزی اخبارات میں لکھتے رہتے ہیں۔ ان کے مضامین غیر جانب دار، با مقصد، لفاظی سے عاری اور دلیل سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ’’سندھ کی پسماندگی‘‘ ان کے سندھ کو درپیش مسائل سے متعلق اخبارات میں وقتاً فوقتاً شائع ہونے والے مضامین کا مجموعہ ہے۔ ان مضامین میں مصنف نے سندھ کے سماجی حالات، معاشی مشکلات اور پسماندگی کے اصل اسباب قارئین کے سامنے لانے کے لیے بے حد غیر جانب دارانہ انداز میں تجزیہ پیش کیا ہے ۔ پسماندگی کی نشاندہی اور اس کے اسباب پر بحث کرنے کے ساتھ ساتھ وہ ایسی ترقی اور ٹیکنالوجی کے خلاف ہیں ، جو بُرے ماحولیاتی اثرات کا باعث بنے۔ ان مضامین کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ نصیر میمن نے اس مسائل کے حل کے راستے کا تعین بھی کیا ہے۔ یہ مضامین سندھی اور غیر سندھی میں جاری چپقلش اور دیہی سند ھ اور سندھ کے متوسط طبقے کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو بھی بیان کرتے ہیں۔ کتاب میں صوبائی خود مختاری ، مختلف قومیتوں سے دانستہ یا نادانستہ روا رکھی جانے والی نا انصافی اور امتیازی سلوک اور صوبائی وسائل پر حق ملکیت کو بھی زیر بحث لایا گیا ہے۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image