• Sindh Sagar aur Qayyam-e Pakistan

سندھ ساگر اور قیامِ پاکستان


Book Details
ISBN 978-969-652-076-4
No. of Pages 410
Format Hardcover
Publishing Date 2017
Language Urdu

چھے ہزار سال کی معلوم تاریخ میں سے ساڑھے پانچ ہزار سال تک پاکستان ایک علیحدہ اکائی کے طور پر قائم رہا ہے۔ اس دوران وادی سندھ شاذونادر ہی ہندوستان کا حصہ رہی تھی۔ یہی اس کتاب ”سندھ ساگر اور قیامِ پاکستان“ کا موضوع ہے۔ کتاب کے پہلے حصے کا عنوان ”دوخطے“ ہے اس میں وادی سندھ اور ہند کی تفریق کا جائزہ بڑی حد تک جغرافیائی عوامل کی بنیاد پر لیاگیا ہے۔ ”دو دنیائیں“ کتاب کا دوسرا حصہ ہے جو وادی سندھ کے باسیوں اور ان کے ساتھ باقی ہندوستان کے لوگوں اور برطانوی حکمرانوں کے اختلافات کے تقابلی جائزے پر مشتمل ہے۔ کتاب کے تیسرے حصے کو ”دوقومیں“ کا عنوان دیا گیا ہے اور اس میں وادی سندھ اور ہند پر مشتمل برصغیر میں بسنے والے مسلمانوں اور ہندوﺅں کے درمیان ناگزیر تفریق کو زیربحث لایا گیا ہے۔ اس طرح ہر تفریق کی ماہیت کا تعین کرنے کے لیے وادی سندھ کے اصل باشندوں کا کھوج لگانی کی کوشش کی گئی ہے اور یہی اس کتاب کا بنیادی مقصد ہے کہ سندھ واسی یعنی پاکستانی شہری کو دریافت کیا جائے اور اس کی اصلیت کا تعین کیا جائے۔ یہ کتاب قبل از تاریخ سے 1947ءتک کے عرصے پر محیط ہے۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image