• Pakistan Ka Mustaqbil

پاکستان کا مستقبل


Book Details
ISBN 978-969-8455-78-1
No. of Pages 140
Format Hardcover
Publishing Date 2011
Language Urdu
Translator Huma Anwar

The Future of Pakistan، سٹیفن پی کوہن کی تحقیقی رپورٹ ہے جس کا اردو ترجمہ ’’پاکستان کا مستقبل‘‘ کے عنوان سے شائع کیا گیا ہے۔ سٹیفن پی کوہن اہم امریکی پالیسی ساز ہیں اور پاکستان سے متعلق پالیسی مرتب کرنے والوں میں اہم مقام رکھتے ہیں ۔ آج کل وہ انٹرنیشنل سیکیورٹی اینڈ آرمز کنٹرول میں نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کمیٹی کے رکن ہیں اور گیارہ سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’پاکستان کا مستقبل‘‘ میں بتایا گیا کہ امریکہ کے عالمی مفادات سے متعلق پالیسیاں طے کرنے والے پاکستان کے بارے میں کیا رائے رکھتے اور اس کے مستقبل یعنی اگلے 5سے 7 سال کو کس نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہ پاکستان کے حوالے سے اہم اور چونکادینے والے تجزیے پر مبنی کتاب ہے۔ بدلتے ہوئے عالمی حالات یعنی مشرقِ وسطیٰ میں تبدیلیوں، اُبھرتے چین اور ہندوستان کے تناظر میں پاکستان کا مستقبل کئی ایک وجوہات کی بنا پر اپنی قریبی اور دُور کی ریاستوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یہ کتاب پاکستان کے اندرون اور بیرون تبدیلی کے منظر نامے کا بھی تجزیہ پیش کرتی ہے ۔ کتاب میں پاکستان کی شناخت اور نظریہ پاکستان کو بھی زیر بحث لایا گیا ہے۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image