• Anatolia Kahani

اناطولیہ کہانی


Book Details
ISBN 978-969-9739-87-3
No. of Pages 392
Format Hardcover
Publishing Date 2014
Language Urdu

زیرنظر ناول”اناطولیہ کہانی“، "Ince Memed" کا اردو ترجمہ ہے جو انگریزی میں "Memed, My Hawk" کے نام سے شائع ہوا۔ یہ یشار کمال کا سب سے مشہور اور پسند کیا جانے والا ناول ہے۔ یشار کمال نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی، انہیں نوبیل انعام کے لیے بھی نامزد کیا جا چکا ہے۔یشارکمال ، ترکی کے معروف ترین ادیب ہیں۔ ناول کی اشاعت کے پچاس سال مکمل ہونے پرمصنف کا 2005ءمیں تحریرکردہ پیش لفظ بھی کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔یشار کمال کے اس ناول کو1955ءمیں اس کی اشاعت کے سال Varlik Prize سے نوازا گیا۔ اس ناول کو سال کا بہترین ناول قرار دیا گیا۔ ترکی میں اس ناول کی ڈھائی لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں اور اب تک یہ دنیا کی تمام بڑی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ مہم جوئی اور مزاحمت، فیاضی اور بے رحمی سے بھری یہ شاہکار کہانی، اب لوک داستان بن چکی ہے۔اناطولیہ کے غربت زدہ پہاڑی گاﺅں میں محمت ایک جابر جاگیردار کے مزارعے کے طور پر پروان چڑھا۔ غلامی اور ذلت بھری اس زندگی سے تنگ یہ پُرعزم، جرات مند اور مہربان دل لڑکا، بعد ازاں اپنی محبوبہ کے ہمراہ گاﺅں کی جبربھری زندگی سے فرار ہوگیا۔ اس کی بقیہ زندگی محکوموں اور مظلوموں کو اُن کا جائز حق دلانے کی جدوجہد سے عبارت ہے۔ایک نوجوان باغی جو اپنے دیہات کے کسانوں کا نجات دہندہ ثابت ہوا۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image