• Baad e Bahar

بادِ بہار


Book Details
ISBN 978-969-652-065-8
No. of Pages 280
Format Hardcover
Publishing Date 2016
Language Urdu

عمر زلفو لیوانلی, ترکی کے مایہ ناز ادیب، شاعر، موسیقار اور فلم ڈائریکٹر ہیں۔ وہ ترک سیاست میں بھی سرگرمی سے شامل رہے اور 2002ء کے ترکی انتخابات میں وہ جمہوریت خلق پارٹی کی جانب سے استنبول سے گرینڈ نیشنل اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ اپنے سیاسی نظریات کے باعث انہیں متعدد بار قیدوبند کی مشکلات اور جلاوطنی بھی اختیار کرنی پڑی۔2005ءمیں اپنی سیاسی جماعت سے استعفیٰ دینے کے بعد سیاست سے کنارہ کش ہوکروہ اپنی تمام تر توجہ ادب اور آرٹ کی طرف مبذول کیے ہوئے ہیں۔زلفولیوانلی 1995ءسے اپنی سیاسی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوںاور ادبی کاموں کے باعث اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کے خیرسگالی سفیر ہیں۔
زلفو لیوانلی کے ناول اپنے متنوع سماجی اور تاریخی پس منظر کے باعث معروف ہیں۔ان کے ناول تھیٹر فلموں، سٹیج ڈراموں اور اوپیرا کی صورت بھی پیش کیے جاچکے ہیں۔”بادِ بہار“پر بھی ترکی میں فلم بنائی جاچکی ہے،یہ اُن کے ناول Bliss کا اردو ترجمہ ہے جو ترکی زبان میںMutlulukکے نام سے شائع ہوا۔بظاہر ناول کا موضوع غیرت کے نام پر قتل ہے لیکن گہرائی میں دیکھا جائے تو یہ نسوانی آزادی کی کہانی ہے، ناول کا مرکزی کردار مشرقی اناطولیہ کئے گاﺅں کی پندرہ سالہ لڑکی مریم ہے جو ہوس کا نشانہ بننے کے بعد خودکشی سے انکار کرتی ہے۔ مریم کے کزن جمال کو جو ترک فوج میں کمانڈو رہ چکا ہے،اس کے خاندان کی طرف سے مریم کو استنبول لے جا کر قتل کرنے اور خاندان کی عزت پر لگا داغ دھونے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ اس سفر میں ان دونوں کی ملاقات ہاورڈ سے تعلیم یافتہ پروفیسر عرفان سے ہوتی ہے جو اپنی بے مقصد زندگی سے فرار حاصل کرنے کی تگ ودو میں ہے۔ ناول کے تینوں کردار اپنی اپنی جگہ روایتی اور جدید ترکی کا مکمل منظرنامہ پیش کرتے ہیں۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image