• Musalman Andalus Mein

مسلمان اندلس میں


Book Details
ISBN 978-969-8455-50-7
No. of Pages 191
Format Hardcover
Publishing Date 2010
Language Urdu

زیرنظر کتاب سٹینلے لین پول کی تصنیف The Moors in Spainکا اردو ترجمہ ہے۔ سٹینلے لین پول مشہور مؤرخ اور مشرقی علوم خصوصاً اسلام، عرب تاریخ اور مصری آثار قدیمہ کے ماہر تھے۔ وہ ایک غیر جانب دار مغربی مفکر تھے جنہوں نے مغربی دنیا کو اسلام اور مشرقی علوم سے متعارف کروایا۔ مسلم سپین کم و بیش سات سو سال تک تمام طرح کے علوم و فنون کا مرکز رہا۔ نہ صرف مسلمانوں کی بلکہ عالمی تاریخ میں بھی مسلم سپین کا ایک منفرد اور ممتاز مقام ہے ۔ اس دوران دنیا بھر کے علوم کا ترجمہ عربی زبان میں کروایا گیا اور یوں سپین ہی کے ذریعے مغربی دنیا قدیم یونانی ، ہندی اور عربی علوم سے متعارف ہوئی۔ ’’مسلمان اندلس میں ‘‘ مسلمان سپین کی تاریخ و ثقافت پر بھی روشنی ڈالتی ہے۔ اس تاریخی کتاب میں جہاں اندلس میں مسلمانوں کی آمد ، ان کے اقتدار ، سائنس، فلسفہ،ادب اور علوم و فنون کے فروغ، جدید تہذیب و تمدن کی بنیاد اور عروج ، مسلمان تعمیرات اور جدید شہری نظام کی بنیاد کا ذکر ہے،وہیںیہ حکمرانوں اور مسلمان جرنیلوں کے کردار اور پھر بالآخر اندلس کے زوال اور وہاں سے مسلمانوں کے خروج کا بھی احاطہ کرتی ہے۔ ’’ مسلمان اندلس میں ‘‘ میں بیان کی گئی تاریخ ایک مغربی مؤرخ کے غیر جانبدارانہ اور غیر متعصب قلم کا عظیم شاہکارہے۔ یہ کتاب سپین میں مسلمانوں کے عروج و زوال کی ایک تاریخ ہے، جس کا اختتام سقوطِ غرناطہ پر ہوا

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image