Book Details | |
ISBN | 978-969-8455-91-0 |
No. of Pages | 124 |
Format | Hardcover |
Publishing Date | 2011 |
Language | Urdu |
بیرک 72کے قیدی‘‘ اورحان کمال کے ناول The Prisoners/72. KOĞUŞ کا اردو ترجمہ ہے۔ اورحان کمال، ترکی کے عظیم ترین مصنفوں میں سے ایک اور جدید ترک ناول کے رحجان ساز ادیب ہیں۔ 1950ء کے اوائل کے بعد دو عشروں پر نشان ثبت کرنے والی ترکی کی غربت اور طبقاتی عدم مساوات پر اورحان کمال نے حقیقت پسندی پر مبنی ناول تحریر کیے۔ اس زمانے کو ترک ادب کا ایک سنہری دَور تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ طویل کہانی’’ بیرک 72 کے قیدی‘‘ اورحان کمال کا تحریر کردہ ایک ڈرامہ ہے ، جو دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک قید خانے کا منظر پیش کرتا ہے۔ ان چھوٹی موٹی چوریاں کرنے والے شکستہ حال، غربت زدہ اور گندے لوگوںکے درمیان رِزکا کپتان احمت بھی ہے، ایک قاتل کا قاتل ۔ ایک قیدی جو اپنے باپ کے قتل کا بدلہ لینے کے جرم میں دس برس سے سزا کاٹ رہا ہے۔ کہانی میں موڑ اُس وقت آتا ہے جب احمت کی بھولی بسری عمر رسیدہ ماں اُس کے لیے خاصی بڑی رقم بھجواتی ہے۔ قید خانے میں طاقت کے دائو پیچ میں احمت کا کردار مختلف ہے کہ وہ اپنی رقم سے دوستوں اور دشمنوں دونوں کی مدد کرتا ہے۔ پھر ایک قیدی نیازی، کپتان سے رقم اینٹھنے کے لیے اس کے نام ایک محبت نامہ لکھتا ہے جس میں ظاہر کرتا ہے کہ وہ خواتین کے حصے میں رہنے والی کوئی فاطمہ نامی قیدی ہے۔ کپتان اس دھوکے سے آگاہ نہیں،وہ نیازی کو اُس کی مرضی کی ٹپ دے دیتا ہے اور یوں کہانی اپنے انجام کی جانب بڑھتی ہے۔ اورحان کمال کے اس کلاسیکی شاہکار پر اب ترکی میں فلم بھی بنائی جا رہی ہے