• Aur

’’اور‘‘


Book Details
ISBN 978-969-652-210-2
No. of Pages 288
Format Hardcover
Publishing Date 2023
Language Urdu
Translator Zafar Ullah

حاقان گوندائے، ترکی کے ہمعصر ادب میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ اپنی ادبی تحریروں میں ایسے طریقوں کے بیان کی تلاش میں ہیں جس سے فرد اجتماعی سماجی جبر کا سامنا کرتے ہوئے اپنی صلاحیت کا ادراک کرسکے۔ ان کی ادبی زبان طاقتور اور اشتعال انگیز ہے اور اس کے الفاظ ایسی تصویریں پینٹ کرتے ہیں جس پر قاری آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔ وہ اپنے قاری کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ پوری توجہ دے، سماجی ناانصافیوں پر سوال اٹھائے اور بظاہر قائم شدہ اصولوں پر شک کرے۔

زیر نظر ناول "More" کا اردو ترجمہ ہے۔ ’’اور- انسانی تجارت کی رُوداد‘‘ یورپ، ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں غیرقانونی تارکین وطن کے بحران سے متعلق ناول ہے۔یہ ان لوگوں کی دل دہلا دینے والی رُوداد ہے جو اپنے وطن میں جاری جنگ، بھوک اور غربت یا پھر سیاسی و مذہبی جبر یا قانون سے بھاگنے کے لیے یا بہترزندگی کی جستجو میں جدوجہد کرتے اور پھر پناہ گزینوں کی سی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہوتے ہیں یا ان انسانی سمگلروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں جو انہیں منہ مانگے معاوضے کے بدلے یورپ پہنچنے میں مدد کرتے ہیں۔ ناول کے مرکزی کردار کا نام غزہ ہے۔ اس کا باپ ایک انسانی سمگلر ہے اور 9سالہ غزہ اس کا تربیت یافتہ ہے۔ دوسرے الفاظ میں، وہ زندگی اور لوگوں کے بارے میں وہ سب کچھ سیکھنے کے لیے اتنا بڑا ہے جو اُسے نہیں سیکھنا چاہیے۔احد، غزہ کے والد کا نام ہے،جس کے حروف الٹا دیں توDaha  بنتا ہے جو’’اور‘‘ یا مزید کے لیے ترکی زبان کا لفظ ہے اور ترکی ایڈیشن میں اس کتاب کا عنوان یہی ہے۔ احد دینے کی بجائے لیتا ہے... زندگی، غیرقانونی تارکین وطن کی رقم، غزہ کا بچپن۔ اس کا کردار ھل من مزید کی تجسیم ہے۔  دوسری طرف، غیرقانونی تارکین وطن ہمیشہ التجا کرتے رہتے ہیں، ’’اور‘‘ جزوی طور پر اس لیے کہ ترکی زبان کا یہ واحد لفظ ہے جسے وہ جانتے ہیں۔ اور پانی، اور خوراک، اور روشنی، اور ہوا، اور زیادہ۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image