• Elveda Arz e Jannat Watan

الوداع ارضِ جنت وطن


Book Details
ISBN 978-969-652-169-3
No. of Pages 544
Format Hardbound
Publishing Date 2020
Language Urdu
Translator Zafar Ullah

’’الوداع ارضِ جنت وطن‘‘ احمت اُمیت کے ناول Elveda Güzel Vatanımکا اردو ترجمہ ہے۔ ناول کا مرکزی کردار اتحادوترقی کمیٹی کا سرگرم رکن شہسوار ہے۔تنگ نظر قوم پرستوں کی یہ تنظیم اتحادوترقی کمیٹی جس کا قیام 1889ء میں عمل میں آیا، توران ازم پر یقین رکھتی تھی اور اپنے آغاز میں جنگ آزادی اور انقلابِ ترکی کے دنوں میں مصطفیٰ کمال پاشا کی قیادت میں چلنے والی تحریک میں اُن کی ساتھی تھی۔ البتہ جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے بعد ، اقتدار وسیاسی نظریات کی کشمکش میں یہ دونوں ایک دوسرے کے سخت ترین مخالف بن گئے اور 1926 ء میں مصطفیٰ کمال پاشا اتاترک کے قتل کی کوشش کے ساتھ اتحادو ترقی کمیٹی کا انجام ہوا۔ یہ ناول ترکی کے اسی ابتدائی دَور کا عکاس ہے۔
احمت امیت ( Ahmet Ümit) کا شمار ترکی کے معروف اور مقبول ترین لکھاریوں میں ہوتا ہے۔ احمت امیت اپنے ناولوں اور کہانیوں میں پْراسراریت کے عنصر کے لیے مشہور ہیں۔ تجسس اور روانی اُن کی تحریروں کا خاصا ہے۔ منفرد، تجسس انگیز اور سنسنی خیزکہانیاں لکھتے ہوئے وہ اپنے آبائی وطن ترکی کے سیاسی اور تاریخی پس منظر میں اپنے کرداروں کو تخلیق کرتے اور کہانی تشکیل دیتے ہیں۔احمت امیت کے ناولوں کی ایک الگ خصوصیت یہ ہے کہ ان میں ترک جمہوریہ کی تاریخی اور ثقافتی مقامات کی خصوصیات اور ترک سماج پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اشتراکی فکر رکھنے والے احمت اُمیت نے جس تیکھے انداز میں مختلف موضوعات کو اپنے ناولوں کے ذریعے ادب میں پیش کیا ہے، اِس نے اُن کی تحریروں کو ترک ادب کی معراج پر پہنچا دیا۔ اس سے قبل اُن کے دوشہرہ آفاق ناول ’’بابِ اسرار‘‘ اور ’’مزاحمت کی سرگوشیاں‘‘ جُمہوری پبلیکیشنز سے شائع ہو چکے ہیں۔



Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image