• Muzahimat Ki Sargoshiyan

مزاحمت کی سرگوشیاں


Book Details
ISBN 978-969-652-098-6
No. of Pages 440
Format Hardcover
Publishing Date 2017
Language Urdu

ترکی کے ادب میں احمت اُمیت(Ahmet Ümit) نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ اشتراکی فکر رکھنے والے احمت اُمیت نے جس تیکھے انداز میں مختلف موضوعات کو اپنے ناولوں کے ذریعے ادب میں پیش کیا ہے، اِس نے اُن کی تحریروں کو ترک ادب کی معراج پر پہنچا دیا۔ ’’مزاحمت کی سرگوشیاں‘‘ان کے ناول When Pera Trees Whisperکا اردو ترجمہ ہے جو ترکی زبان میںBeyoğlu'nun En Güzel Abisi کے نام سے شائع ہوا۔کرائم فکشن پر مبنی اس ناول میں احمت امیت نے ترکی کی حالیہ تاریخ میں مئی سے اگست 2013ء کو غازی پارک استنبول میں ہونے والے مظاہروں، بیولو کے علاقے سے زبردستی بے دخل کیے جانے والے تارکین ِوطن اور تہذیب و ثقافت کے منافی ڈویلپمنٹ کے بے ڈھب عمل کو پس منظر بنایا ہے۔
ناول کا تعلق چند سال قبل 2013 میں تاکسیم سکوئر استنبول کے علاقے میں گیزی پارک کی جگہ بڑے کاروباری پلازا کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف اٹھنے والی تحریک سے ہے۔ ترک مظاہرین، گیزی پارک اور اس کے درختوں کو بچانے کے لیے تقریباً تین ماہ تاکسیم کے علاقے میں دھرنا دئیے رہے۔ پارک کو ملیامیٹ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے شروع ہونے والی گیزی پارک کی تحریک، آخر پورے ترکی میں پھیل گئی۔’’مزاحمت کی سرگوشیاں‘‘ کرائم فکشن پر مبنی ہے جس کے پس منظر کے طور پر احمت اُمیت نے بیولو کے علاقے کو منتخب کیا۔ بیولو، استنبول کی ملی جلی ثقافتی تہذیب کا گہوارہ ہے۔ یونانی، فرانسیسی اور دیگر یورپی فنِ تعمیر اس علاقے میں بسنے والوں لوگوں کی وساطت سے یہاں کی نمایاں پہچان رکھتا ہے۔ ’’مزاحمت کی سرگوشیاں‘‘ گیزی پارک سے شروع ہوکر جرائم کی دنیا اور استنبول میں مٹتی میٹروپولیٹن شناخت کے گرد گھومنے لگتا ہے۔ احمت اُمیت اپنے تخلیقی فن میں ایسی کمال مہارت رکھتے ہیں کہ ایک موضوع میں لاتعداد موضوعات کو سمیٹ لیتے ہیں۔ تجسس اور روانی احمت اُمیت کی تحریروں کا خاصا ہے۔ جیسے اُن کا شہرہ آفاق ناول ’’بابِ اسرار‘‘ قارئین کو اپنے سحر میں لے لیتا ہے، اسی طرح زیرنظر ناول ’’مزاحمت کی سرگوشیاں‘‘ بھی ایک منفرد ادبی فن پارہ ہے۔


Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image