• Aik Turk Khandaan

ایک ترُک خاندان


Book Details
ISBN 978-969-8455-90-3
No. of Pages 320
Format Hardcover
Publishing Date 2011
Language Urdu

یہ کتاب عرفان اورگا کے ناول Portrait of a Turkish Familyکا اردو ترجمہ ہے۔ ’’ایک ترک خاندان ‘‘ کے مصنف عرفان اورگا ،عثمانی سلاطین کے زمانے میں قدیم ترکی کے ایک انتہائی خوش حال خاندان اور ایک تاریخی محلے میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ کی شادی 13 سال کی عمر میں ہو ئی اور وہ ایک پردہ نشین زندگی گزارتی رہیں۔ تاہم، 1914ء میں شروع ہونے والی پہلی جنگ عظیم نے جہاں اُن کے خاندان کو تباہ حال اور در بدر کیا، وہیں ترکی کوبھی تبدیل کرکے رکھ دیا۔عرفان اورگا نے عثمانی سلطنت کے زمانے اور پھر اپنی اُبھرتی ہوئی جوانی میں مصطفیٰ کمال اتا ترک کی قیادت میں انقلاب کو اپنی آنکھوں کے سامنے برپا ہوتے دیکھا اور اس سارے منظر نامے کو سپردِ قلم کر دیا۔ 1941ء میں وہ لندن چلے گئے، جہاں انہوں نے سات سال بعد اپنے خاندان کی خوشیوں، غموں اور زندگی و بقا کی جدوجہدکی یہ غیر معمولی داستان قلم بند کی۔ عرفان اورگا کے بیٹے آتش اورگا نے اس کتاب کے اُردو ایڈیشن کے لیے خصوصی طور پر حرفِ آخر اور اختتامیہ لکھے ہیں ،جو تاریخ کے تسلسل کی ایک کڑی ہے۔ ’’ایک ترک خاندان‘‘ پاکستان میں شائع ہونے والی اپنی نوعیت کی شاید پہلی کتاب ہے، اس کتاب کے ذریعے اُردو قارئین کو معلوم ہو گا کہ قبل از انقلاب اور پھر بعد از انقلاب ترکی کس طرح کے دَور سے کیسے گزرا۔ اس کتاب میں تین براعظموں کے پایۂ تخت رہنے والے شہر (استنبول) کے رہن سہن اور گلی محلوں کو اتنی گہرائی سے سپردِ قلم کیا گیا ہے کہ یہ اس وقت کے استنبول کی ایک ثقافتی، تہذیبی، سماجی اور سیاسی تصویرکشی معلوم ہوتی ہے

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image