• Naye Siasi Ruhjanat

نئے سیاسی رحجانات


Book Details
ISBN 978-969-652-135-8
No. of Pages 208
Format Hardbound
Publishing Date 2018
Language Urdu
اشرف جاویدصاحب اردو شاعری کے حوالے سے ادب کی دنیا میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ شاعری میں زبان و بیان کے ساتھ ساتھ، جس طرح کے خیال کو وہ پیش کرتے ہیں،وہ ایک ایسا پختہ شاعر ہی کر سکتا ہے جس کی زندگی کے مختلف موضوعات پر گرفت ہو۔لیکن دلچسپ اور قابل توجہ بات یہ ہے کہ کچھ عرصہ سے انہوں نے قومی و عالمی سےاست کے گنجلک موضوعات پر اپنے قلم سے ایسی تحریریں رقم کی ہیں،جن کے مطالعہ سے ہمیں ان موضوعات کے پس منظر اور پیش منظر، گہرائی اور تضادات سمجھنے میں آسانی محسوس ہوتی ہے۔”نئے سیاسی رحجانات“ میں اشرف جاوید نے اس طرح سے قومی و عالمی سیاست کے اہم موضوعات کا احاطہ کیاجس سے اردو میں لکھنے والے اکثر تجزیہ نگار محروم ہیں۔اس لیے کہ زیادہ تر سےاسی تجزیہ نگاردرحقیقت کسی بھی موضوع کی تاریخ،پس منظر کو جانے بغیر اپنا موقف پیش کر رہے ہوتے ہیں جبکہ جاوید اشرف صاحب واقعات و حالات اور دلیل کے ساتھ تجزیہ نگاری کرتے ہیں ۔اردو زبان پر اپنی عالمانہ مہارت کے سبب وہ اس مشکل کام کوبڑی خوبصورتی سے یہاں پیش کر گئے ہیں۔ سیاست میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ کتاب بہت زیادہ دلچسپ اور معلومات کا خزانہ بنے گی۔ اپنے تجربات میں، موضوعات کی تاریخ اور اس کی گہرائی پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے جن الفاظ کا چناﺅ کیا ہے، اس سے پڑھنے والا علم و شعور کے ایک شاندار دائرے میں داخل ہو جاتا ہے۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image