• Such Ka Safar

سچ کا سفر


Book Details
ISBN 978-969-652-001-6
No. of Pages 224
Format Hardcover
Publishing Date 2014
Language Urdu
”سچ کا سفر“ پاکستان کے معروف ترین بزنس مین اور عالمی شہرت یافتہ ”ہاشو گروپ“ کے چیئرمین صدرالدین ہاشوانی کی ایک منفرد خود نوشت ہے جس میں پاکستان کی کئی ”مقدس گایوں“ کے بارے میں چشم کشا حقائق اور سنسنی خیز انکشافات بیان کیے گئے ہیں۔ صدرالدین ہاشوانی، پاکستان کے ایک بڑے کاروباری ادارے ”ہاشوگروپ“ کے بانی چیئرمین ہیں۔ ”ہاشو گروپ“ نہ صرف ملک کی سب سے بڑی ہوٹل چین چلا رہا ہے بلکہ اس کا بزنس مہمان نوازی سے لے کرتیل وگیس کی دریافت و پیداوار، رئیل اسٹیٹ ، صنعتوں اور مختلف اجناس کی تجارت تک پھیلا ہوا ہے۔ صدرالدین ہاشوانی کی زندگی کا سفر بہت یادگار ہے جو بلوچستان کے یخ بستہ صحراﺅں میں ٹرکوں میں سفر کرنے سے شروع ہوا اور آج نہ صرف پُر تعیش ہوٹلوں کے ایک برانڈ کے مالک ہیں بلکہ اور بھی کئی کاروباری ادارے چلا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بزنس ایمپائر بنانے اور اسے قائم رکھنے کے لیے بد عنوان سیاستدانوں اور عدم تعاون پر کمربستہ حکومتی اہلکاروں کے خلاف جدوجہد کی۔ انہوں نے موت سمیت کئی خطرات کا سامنا کیاجس میں سب سے نمایاں 2008ءمےں، اسلام آباد میریٹ ہوٹل کا دھماکہ تھا،مگر یہ خطرات اور کٹھن مشکلات ان کا راستہ نہ روک سکیں۔دلچسپ واقعات اور پاکستان کی نمایاں ترین شخصیات کے خاکوں پر مشتمل صدرالدین ہاشوانی کی یہ داستانِ زیست قارئین کے لیے نہ صرف متاثر کن ہے بلکہ دلچسپی کا سامان بھی لیے ہوئے ہے۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image