• Iqbal ka Aatish Bajaan

اقبال کا آتش بجاں، کے۔ ایم۔ اعظم


Book Details
ISBN 978-969-9739-16-3
No. of Pages 224
Format Hardbound
Publishing Date 2012
Language Urdu

کے۔ ایم۔ اعظم بین الاقوامی حیثیت کے حامل ممتاز قلمکار اور صاحب الرائے دانش ور ہیں۔علاوہ ازیں اُن کے تحریر کردہ گرانقدر مقالات بین الاقوامی رسائل و جرائد میں اشاعت پذیر ہو چکے ہیں۔ وہ کئی برس تک اقوام متحدہ میں اقتصادی مشیر اعلیٰ کے عہدہ جلیلہ پر فائز رہے اور اس ضمن میں انہوں نے اپنے کام کے سلسلہ میں تقریباً سب اسلامی ممالک کے دَورے کئے اور اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز جنیوا اور ویانا میں بین الاقوامی کانفرنسوں میں مشرق وسطیٰ کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ وہ زرعی اقتصادیات کے ماہر ہیں اور اسلامی معیشت میں انہیں خصوصی کمال حاصل ہے۔ وہ تصوف اور رُوحانیت سے گہرا تعلق خاطر اور علامہ اقبال کی فکر سے لگاؤ رکھتے ہیں۔ زیر نظر کتاب بعنوان ’’اقبال کا آتش بجاں، کے۔ ایم۔ اعظم‘‘ میں سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان محترم محمد رفیق تارڑ، طارق احمد، عنایت اللہ، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب، دہلی یونیورسٹی (انڈیا) کے پروفیسر عبدالحق، علامہ سید قاسم محمود، جیسے بلند پایہ اہل قلم اور اہل فکر و عمل کی کے۔ ایم۔ اعظم کی شخصیت سے متعلق نگارشات شامل ہیں۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image