• Kamikaze Diary

کامی کازی ڈائری

  • جاپانی خودکش طلبا فوجیوں کے تاثرات
  • Kamikaze Diary

    • Rs. 1,180



Book Details
ISBN 978-969-9739-55-2
No. of Pages 288
Format Hardcover
Publishing Date 2013
Language Urdu
زیر نظر کتاب امیکو اونوکی تیرنے کی Kamikaze Diaries – Reflections of Japanese Student Soldiers کا اردو ترجمہ ہے۔ 1944-45ء میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فاشسٹ حکومت نے جاپانی یونیورسٹی طلبا کو فوج میں جبراً بھرتی کیا، جن میں سے ایک ہزار سے زائد طلبا کو توکوتھائی مشن ، یعنی دشمن کے اہداف پر خودکش مشن پر بھیجا گیا، ایک ایسا مشن جس سے زندہ واپسی کا کوئی امکان نہ تھا۔ وہ طلبا کسی طور بھی رضاکارانہ بھرتی ہوئے تھے نہ ہی انہوں نے درحقیقت خودکشی کی تھی بلکہ حکومتی پراپیگنڈا کے زیراثر، انہیں جاپانی شہنشاہ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے پر مجبور کیا گیاتھا۔ امیکو اونوکی تیرنے نے ہمیں ایسے چھے جاپانی خودکش طلبا فوجیوں کے تاثرات جاننے کا موقع فراہم کیا ہے، جنہوں نے اس بے معنی صورتِ حال میں اپنی یقینی اموات کا سامنا کیا۔ ان تعلیم یافتہ اور زندگی سے بھرپور نوجوانوں نے اپنے تمام تر مطالعے اور علم ودانش کو کام میں لاکر اپنی موت کو معنی اور جواز فراہم کرنے کی کوشش کی۔ یہ دردناک اور انتہائی متاثرکن خطوط اور ڈائری کی تحریریں جاپانی خودکش طلبا فوجیوں کے بارے میں عام غلط فہمیوں کو دُور کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عیاں کرتی ہیں کہ وہ کس قدر ذہین اور شان دار انسان تھے، یقینی موت کا سامنا اور اس کے بے فائدہ ہونے کا مکمل ادراک رکھنے پر بھی ان کے جذبے جوان تھے۔ قوم اور نسل سے بالاتر، ان جاپانی طلبا کی تحریریں نسل انسانی کے نام ایک جذباتی وصیت نامہ ہیں جوتب تک اپنے معنی رکھے گا جب تک کہ حکومتیں بے معنی جنگوں میں مصروفِ کار ہوتی رہیں گی۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image