Book Details | |
ISBN | 978-969-9739-46-0 |
No. of Pages | 136 |
Format | Hardcover |
Publishing Date | 2013 |
Language | Urdu |
لاہور: تاریخ و تعمیر‘‘ جناب رضوان عظیم کے مضامین کا مجموعہ ہے، جو
1970ء سے 1972ء کے دوران شائع ہوتے رہے۔ البتہ تب سے اب تک لاہور کی سڑکیں
اور ماحولیاتی آلودگی میں کچھ زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے۔ مضامین میں لاہور
کے فن تعمیر، شہری منصوبہ بندی اور تاریخ پر تحقیق اور اظہارِ خیال کیا گیا
ہے۔ کتاب میں مقبرہ دائی انگہ، چوبرجی اور زیب النساء کے مقبرے سمیت دیگر
تاریخی عمارات اور باغات کی تاریخ و تعمیر پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ نیز لاہور
کے میلوں اور مختلف صوفیائے کرام اور بزرگانِ دین کے عرس پر لگائے گئے
میلوں کا خصوصی تذکرہ بھی اس کتاب میں موجود ہے جن میں سے بیشتر میلے اب
ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔ لاہور کی تاریخی و ثقافتی اہمیت، رہائش کے مسائل
اور مواصلات کے نظام کو بھی مصنف نے موضوع ِسخن بنایا ہے۔ کتاب میں پاکستان
کی مقا می ا ور غیر ملکی سیاحت کی اہمیت اور اکیسویں صدی میں لاہور کیسا
ہو گا؟ پر بھی رائے زنی کی گئی ہے۔