Book Details | |
ISBN | 978-969-8455-70-5 |
No. of Pages | 448 |
Format | Hardcover |
Publishing Date | 2014 |
Language | Urdu |
زیرنظر کتاب بعنوان ”پاکستان، سچ کی تلاش“ میں مصنف نے پاکستان اور اسلام، پاکستان کے تاریخی اور سیاسی پس منظر، تحریک پاکستان، خلافت اور پاکستان میں نفاذِشریعت کے حوالے سے قلم آزمائی کی ہے۔ کتاب میں انہوں نے اسلامی نظامِ معیشت پر بحث کرتے ہوئے اس کا موازنہ دوسرے نظامِ فکر جیساکہ مارکس ازم اور اشتراکیت سے کیا ہے۔ انہوں نے ہندی مسلم معاشرے اور اس کی تشکیل میں علما کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے استحکامِ پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے۔
کے۔ ایم۔ اعظم کئی برس تک اقوام متحدہ میں اقتصادی مشیر اعلیٰ کے عہدہ
جلیلہ پر فائز رہے۔ وہ زرعی اقتصادیات کے ماہر ہیں اور اسلامی معیشت میں
انہیں خصوصی کمال حاصل ہے۔ وہ تصوف اور روحانیت سے گہرا تعلق خاطر اور
علامہ اقبال کی فکر سے لگاو رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں ان کے تحریر کردہ
گرانقدر مقالات بین الاقوامی رسائل و جرائد میں اشاعت پذیر ہو چکے ہیں۔