• Zaheeruddin Baber

ظہیرالدین بابر


Book Details
ISBN 978-969-9739-12-5
No. of Pages 236
Format Hardcover
Publishing Date 2012
Language Urdu
یہ کتاب ہیرالڈ لیمب کی تصنیف Babur the Tiger, First of the Great Moguls کا اردو ترجمہ ہے۔ برصغیر میں مغلیہ سلطنت کا بانی ظہیرالدین بابر غیر معمولی کردار کا حامل شخص تھا۔ایک شاعر، ادیب اور آزاد روح جس نے صرف سرزمین ہندوستان ہی نہیں بلکہ اس کے باسیوں کے دل بھی جیت لیے۔1483ء میں وادئ فرغانہ کے شہر اندجان میں پیدا ہونے والے بابر کو مشرقِ وسطیٰ اور ہندوستان کے سب حکمرانوں میں کئی طرح سے ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔ اس کے باپ کا تعلق خاندانِ تیموریہ سے تھا جب کہ ماں چنگیز خان کی اولاد میں سے تھی۔اپنے باپ کی وفات کے بعد جب بابر 11سال کی عمر میں فرغانہ کا حکمران بنا تو اسے کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی برسوں کی خانہ بدوشی اور جدوجہد کے بعد وہ کابل اور پھر بالآخر ہندوستان کی فتح میں کامیاب ہوا اور یہاں اس کی آل اولاد نے اگلی کم و بیش تین صدیوں تک حکومت کی۔ہیرالڈ لیم کی یہ کتاب ’’ظہیرالدین بابر‘‘ بابر کے حالاتِ زندگی اور جنگی مہموں پر روشنی ڈالتی ہے۔ کتاب میں جا بہ جا بابر کی اپنی تصنیف کردہ سوانح ’’تزکِ بابری‘‘ سے حوالے دئیے گئے ہیں۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image