• Baap Ka Ghar

باپ کا گھر


Book Details
ISBN 978-969-8455-58-3
No. of Pages 144
Format Hardcover
Publishing Date 2010
Language Urdu

’’باپ کا گھر‘‘ اورحان کمال کے سوانحی ناول My Father's House/BABA EVİ کا اردو ترجمہ ہے۔1949ء میں شائع ہونے والا یہ ناول ’’باپ کا گھر‘‘ ترکی کے معروف ادیب اورحان کمال کی خود نوشت ہے۔ وہ اسے ایک عام غیر اہم شخص کی داستانِ حیات قرار دیتے ہیں۔ یہ ان کا پہلا ناول ہے ، جس نے ترک ادب میں نئے رحجانات متعین کیے۔ کہانی اور ناول نویسی میں اورحان کمال اپنی مثال آپ ہیں ۔ یہ ایک پانچ چھے سالہ بچے کی کہانی ہے ، جو ایک بڑے خاندان کا حصہ ہے ۔ اس کے سخت گیر باپ کی خواہش ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرے اور اس غرض سے وہ بچے پر دباؤ بھی ڈالتا ہے ۔ شہر پر دشمن کے حملے کے باعث وہ ٹرین کے ذریعے قونیہ ہجرت کر جاتے ہیں اور باپ جنگ آزادی میں شرکت کے لیے انقرہ چلا جاتا ہے۔ جنگ کے بعد وہ ادانہ میں رہنے لگتے ہیں۔ دس سال بیت جاتے ہیں۔ اس دوران باپ کو قومی حکومت کی مخالفت کے باعث بیروت فرار ہونا پڑتا ہے ۔ بعد ازاں وہ ایک ریسٹورنٹ کھول کر اپنے خاندان کو اپنے پاس بلا لیتا ہے ۔ دونوں بیٹے اُس کے ساتھ کام کرتے ہیں لیکن بدقسمتی ان کا پیچھا نہیں چھوڑتی اور انہیں ریسٹورنٹ بند کرنا پڑتا ہے۔ خاندان کو گزر بسر میں مشکل ہونے لگتی ہے اور باپ شدید بیمار پڑ جاتا ہے ۔ بڑے بیٹے کو آخر کار ایک پرنٹنگ ہاؤس میں نوکری مل جاتی ہے اور ایک آرمینی لڑکی سے اس کی دوستی ہو جاتی ہے۔ تا ہم وہ مطمئن نہیں ہے اور اپنے گھر کے لیے اداس رہتا ہے

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image