Book Details | |
ISBN | 978-969-9739-64-4 |
No. of Pages | 216 |
Format | Hardcover |
Publishing Date | 2013 |
Language | Urdu |
انیس احمد1949ء میں بہاولپور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپلائیڈ سائیکالوجی میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔1975ء میں وہ تعلیم کی غرض سے ناروے چلے گئے۔ ناروے میں تعلیم کے ساتھ ساتھ،وہ تدریس کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔ مقامی معاشرے اور خاص طور پر سکولوں کے بچوں کو پاکستان کی ثقافت، تہذیب اور تاریخی ورثے سے متعارف کروانے کے لیے نارویجن براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے لیے انہوں نے پاکستان کے بارے میں متعدد ٹیلی ویژن دستاویزی فلمیں تیار کیں۔ پھر انہوں نے نارویجن براڈکاسٹنگ میں ہی ملازمت کر لی اور اس کی اُردو سروس کے نگران کے طور پر کام کرتے رہے۔ بعد میں کچھ عرصہ ٹیلی ویژن پر تارکین وطن کی چار زبانوں کے نیوزپروگرام کے سُپر وائزنگ ایڈیٹر رہے ۔ زیرنظرناول ’’ جنگل میں منگل ‘‘، انیس احمد کا پہلا ناول ہے جس میں بڑے خوب صورت علامتی پیرائے میں خطے کی تاریخ اور سیاسی حالات کو موضوع بنایا گیاہے۔ ناول میں جنگل کے باسی ماضی میں جھانکتے اور افسوس ناک تاریخ کے معانی تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔