خرگوش اور اژدھا
- معروف روسی ادیب کا سیاسی علامتی ناول
- Maroof Rusi Adeeb Ka Siasi Alamati Novel
- Author: Fazil Iskander
- Availability: In Stock
-
Rs. 680
Khargosh Aur Azdaha
Book Details | |
ISBN | 978-969-652-108-2 |
No. of Pages | 192 |
Format | Hardcover |
Publishing Date | 2017 |
Language | Urdu |
Translator | Dr. Najam Us Sahar Butt |
فاضل اسکندر معروف روسی ادیب، مضمون نگار اور شاعر ہیں۔2009ءمیں ان کی اسّی ویں سالگرہ پر بینک آف ابخازیہ نے ان کے نام کا اعزازی سکہ بھی جاری کیا۔2010ءمیں انہیں روسی حکومت نے اعلیٰ ترین اعزاز Order of Merit for the Fatherland سے نوازا۔ وہ آٹھ سے زائد ناولوں اور افسانوی و شعری مجموعوںکے مصنف ہیں جن میں سے بیشتر کا ترجمہ انگریزی میں ہوچکا ہے۔
فاضل اسکندر، کاکیشیائی طرزِزندگی کی منظرنگاری کی وجہ سے معروف ہیں۔ فاضل اسکندر نے کسی ماہر مصور کی طرح اپنی تصانیف میں کوہ قاف کی حسین وادیوں کی تصویر کشی کی ہے۔ اُن کا اندازِ بیاں نہایت دلکش ہے۔ ”خرگوش اور اژدھا“ ان کے ناول Rabbits and Boa Constrictors کا براہِ راست روسی زبان سے اردو ترجمہ ڈاکٹر نجم السحر بٹ نے نہایت خوبی سے کیا ہے۔ خرگوش اور اژدھا طنزیہ مزاح سے بھر پور ایک تنقیدی ناول ہے۔قدم قدم پر حکمران اپنی سادہ لوح عوام کو لُوٹنے کی سازشیں اور سانٹھ گانٹھ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔خرگوشوں کی سلطنت کا بادشاہ اپنے ارد گرد مجمع گیر چاپلوس ، ابن الوقت احواریوں، خبررساں اورسکیوریٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں کی مدد سے عوام الناس کی محنت سے کمائی گئی دولت پر ہاتھ صاف کرتا رہتا ہے اور اُنہیں بہتر مستقبل کے جھوٹے سپنوں کے سراب میں اُلجھائے رکھتا ہے۔خرگوش اژدھا کی من پسند خوراک ہے۔ لیکن اژدھا کی خرگوش دشمنی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خرگوشوں کابادشاہ اپنی رعایا کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے پسِ پردہ اژدھوں کے بادشاہ کے ساتھ ہاتھ ملانے سے بھی گریز نہیں کرتا۔ خرگوشوں کی اس کہانی کو پاکستان اور اس کے حالات کے تناظر میں بھی پڑھا جا سکتا ہے۔