• Lala e Istanbul

لالۂ استنبول

  • عثمانی گُلِ لالہ کی ایک داستان
  • Lala e Istanbul

    • Osmani Gul e Lala Ki Aik Dastaan
    • Author: Iskender Pala
    • Availability: In Stock
    • Rs. 980



Book Details
ISBN 978-969-652-194-5
No. of Pages 344
Format Hardcover
Publishing Date 2022
Language Urdu
Translator Zafar Ullah

اِسکندر پالا، ترکی میں اس قدر مقبول ناول نگارہیں کہ ان کی کامیابیوں کے اعزاز میں دی ٹرکش پیٹنٹ انسٹی ٹیوٹ ’’اِسکندر پالا‘‘کو برانڈ نیم کے طور پر رجسٹر کرچکا ہے۔ انہوں نے عثمانی دیوان ادب میں پی ایچ ڈی کی اور ان کے تحریرشدہ ناولوں، افسانوں، ادبی مقالوں اور مضامین کے باعث قارئین دیوان ادب کو ایک نئی روشنی میں دیکھنے کے قابل ہوئے۔ عثمانی ادب پر ان کے سیمینار تواتر سے منعقد ہوتے رہتے ہیں جن سے سامعین کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوتی ہے۔ ان کے آبائی شہر اوشاک میں انہیں عوامی ووٹ سے ’’عوامی شاعر‘‘ کا خطاب عطا کیا گیا۔ ان کے ناولوں پر انہیں متعدد ادبی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ 2013ء میں انہیں ادب کے شعبے میں صدارتی کلچر اینڈ آرٹس گرینڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
 ’’لالہ ٔ استنبول‘‘   ان کے ناول "Tulip of Istanbul"کا اردو ترجمہ ہے جو ترکی زبان میں  Katre-i Matem کے نام سے شائع ہوا۔ یہ ناول سلطنت ِ عثمانیہ کے گُلِ لالہ دَور اور پیٹرونا خلیل کی بغاوت کے پس منظر میں لکھا گیا ہے۔ ناول کی کہانی استنبول میں گُلِ لالہ کی ایک نایاب قسم کی دریافت اور کاشت کے گرد گھومتی ہے۔ناول میں تاریخی وسیاسی واقعات کے تیز بہائو کے ساتھ ساتھ ایک قتل کے اسرار کو بھی حل کیا گیا ہے، دو محبت کرنے والے جو اپنے عشق کی ابتدا میں ہی جدا ہوگئے۔مزید برآں عثمانی دور کے شاہی محلات کی داخلی زندگی کی جھلک کے ساتھ ساتھ طاقت کے تین مراکز، ینی چری بیرکوں، درویش خانقاہوں اور حمام کے بھٹی خانوں کی زندگی کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔ اِسکندر پالا نے اُس دَور کے استنبول کی شان و شوکت اور اسرار کی بہترین لفظی عکاسی کی ہے جب پوری دنیا اس کی فوجی، سیاسی اور فنکارانہ کامیابیوں سے سحر زدہ تھی۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image