• Nazim Hikmet Ke Saath Jail

ناظم حکمت کے ساتھ جیل


Book Details
ISBN 978-969-9739-17-0
No. of Pages 200
Format Hardcover
Publishing Date 2012
Language Urdu

زیرنظر کتاب اورحان کمال کی تصنیف Nâzım Hikmet’le 3,5 Yıl /In Jail with Nazim Hikmetکا اردو ترجمہ ہے۔ 1940ء کے موسم سرما کے وسط میں ، بُرصہ کے قید خانے میں دو قیدیوں میں ملاقات ہوئی۔ دونوں ادیب تھے اور دونوں ہی مبینہ طور پر ترک سپاہیوں کو بغاوت پر اُکسانے کے جرم میں لمبے عرصے کی قید کاٹ رہے تھے۔ ان میں سے ایک ترکی کے معروف ترین شاعر ناظم حکمت تھے جب کہ دوسرے نوجوان عالی دماغ شاعر اورحان کمال۔اس ملاقات نے اورحان کمال کے ادبی مزاج اور سماجی سیاست پر گہرا اثر ڈالا۔ اورحان کمال ان اوّلین ادیبوں میں سے ہیں جنہوں نے محنت کش طبقات ، بڑے پیمانے پر اربنائزیشن اور دوسری جنگِ عظیم کے بعد ترکی کے بدلتے ہوئے سماجی ڈھانچے پر لکھنے کا آغاز کیا۔اورحان کمال کی کہانیوں ، ناولوں اور ڈراموں میں جدید ترک ادب میں غالباً پہلی بار کام کرنے والی خواتین کے لیے بھی آواز اٹھائی گئی۔ ’’اورحان کمال ، ناظم حکمت کے ساتھ جیل‘‘ نامی یہ کتاب کئی ابھرتے ہوئے اور جانے مانے ادیبوں کی ترکی کی تاریخ کے پر آشوب دَور میں قید کے پس منظر اور کیسے سیاست نے اس ادبی ضابطے کو تشکیل دی، کا تجزیہ پیش کرتی ہے۔ یہ ان دو افراد کی تحریروں کے سوا کہیں بھی اس قدر عیاں نہیں ہے، یعنی ناظم حکمت کی شاعری اور اورحان کمال کی نثر

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image