ریت پر تیرتے جزیرے
- (Kahaniyan)
- Author: Riffat Naheed Sajjad
- Availability: In Stock
-
Rs. 680
Rait Per Tairtay Jazeeray
Book Details | |
ISBN | 978-969-9739-01-9 |
No. of Pages | 280 |
Format | Hardcover |
Publishing Date | 2012 |
Language | Urdu |
رفعت ناہید سجاد ایک ناول اور افسانہ نگار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک استاد اور ماہر تعلیم بھی ہیں۔وہ قیامِ پاکستان کے چند سال بعد آنکھ کھولنے والی نسل کی نمائندہ ہیں ، ایک نئے پاکستان کے مسحور کن خواب دیکھنے والی نسل، جس کا آئیڈیل ازم سلطانی جمہور کے خوش کن نعروں میں پروان چڑھا اور جس نے اپنے قلم کی طاقت کو اپنے غیر مساوی معاشرے کی بد دیانتی کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دی۔ ’’ریت پر تیرتے جزیرے‘‘ رفعت ناہید سجاد کی چھے ناولٹس کا مجموعہ ہے، جو وقتاً فوقتاً پاکستان کے معروف ماہناموں میں شائع ہوتے رہے ہیں۔اُن کے تخلیق کردہ کردار شفاف محبتوں میں گندھے بے ریا کردار ہیں، جو عام ہوکر بھی عام نہیں ہیں۔ ہم انہیں روزانہ دیکھتے ہیں لیکن وہ ’’نظر‘‘ تبھی آتے ہیں ،جب ہم انہیں رفعت کی کہانی کی منڈیر پر بیٹھ کر دیکھتے ہیں۔ رفعت ناہید سجاد کا اندازِ تحریر بلا شبہ بے حد منفرد ہے۔