• Ujray Diyar

اُجڑے دیار


Book Details
ISBN 978-969-652-021-4
No. of Pages 224
Format Hardcover
Publishing Date 2015
Language Urdu
Translator Huma Anwar

انطونیو توریس(Antônio Torres)، برازیل کے معروف ناول نگار اور صحافی ہیں۔ وہ باہیا (Bahia) برازیل کے ایک چھوٹے سے غربت زدہ قصبے جَنکو میں پیدا ہوئے جو اس ناول کا پس منظر بھی ہے۔ ”اُجڑے دیار“ ان کے پرتگالی زبان میں شائع ہونے والے ناول O Cachorro e o Lobo(Young Dog, Old Wolf) کا اردو ترجمہ ہے۔ اس سلسلے کا پہلا ناول The Land ”سرزمین“ کے نام سے جُمہوری پبلیکیشنز سے شائع ہوچکا ہے۔’سرزمین“ کی اشاعت کے تقریباً بیس سال بعد انطونیو توریس نے انہی کرداروں کو لے کر ”اُجڑے دیار“ میں کہانی کو آگے بڑھایا، جب اپنے بھائی نیلو کی خودکشی کے بعد شہر جانے والا ٹوٹونہم واپس جَنکو آتا ہے اور اپنے مرحوم بھائی کے آسیب، پہلی محبوبہ اور بوڑھے باپ سے ملتا ہے۔ خشک سالی کے باعث برازیل میں نقل مکانی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ شمالی برازیل، ثقافت، روایت، ادبی تاریخ، موسیقی، اساطیر اور لوک گیتوں کی زرخیز وراثت رکھتا ہے۔ اس ناول میں بھی برازیل کے شمال مشرقی دیہات سے بہتر طرزِ زندگی کی تلاش میں جنوب خصوصاً ساؤپائلو کی طرف نقل مکانی کو موضوع بنایا گیا ہے۔ انطونیو توریس کے ناول برازیلی ادب کا شاہکار تسلیم کیے جاتے ہیں۔ انطونیو توریس کی کائنات برازیل کے اندرونی علاقے تک محدود نہیں، ان کی تحریریں آفاقیت لیے ہوئے ہیں۔ انطونیو توریس، اپنے ناولوں میں تیسری دنیا کے مسائل اورمعاشی مرکزیت کے معاملوں کو زیربحث لاتے ہیں۔ ان کا اندازِ تحریر، لوک ریت، مقامی بولی، ادبی اندازِ بیان اور ترقی پسند بیانیے کا امتزاج ہے۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image