• Yadnama - Dr. Wazir Agha

یاد نامہ - ڈاکٹر وزیر آغا


Book Details
ISBN 978-969-652-024-5
No. of Pages 148
Format Hardcover
Publishing Date 2015
Language Urdu

ڈاکٹر انور سدید اپنے کام اور نام کی مناسبت سے ہر دو سطح پر جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔اُردو تنقید میں تو ان کا کام اب نصابی سطح پر معروف ہے۔ڈاکٹر انور سدید نے بے شمار کتابیں تحریر کی ہیں۔ وہ ایک زود نویس قلم کار کے طورپر بھی مشہور و معروف ہیں۔
ڈاکٹر صاحب کے دوستوں میں وزیر آغا کا نام سب سے نمایاں اوراہم ہیں۔ڈاکٹر انور سدید نے وزیرآغا سے زندگی کرنے کا ڈھنگ بھی سیکھااور ادب میں زندہ رہنے کا سلیقہ بھی۔ وزیر آغا کی زندگی میںڈاکٹر انور سدیدنے دو کتابیں ”وزیر آغا ایک مطالعہ“ اور ”شام کا سورج“ تحریر کیں ،جواسی محبت، عقیدت اور ارادت کا والہانہ اظہار ہے۔ ”یادنامہ“ میں ان مضامین کو شامل کیا گیا ہے، جو وزیرآغا کی وفات کے بعد مختلف اوقات میں ڈاکٹر انور سدید نے تحریر کیے۔ ان مضامین میں بھی وزیر آغا سے دلی وابستگی اور جذباتی کیفیات کا شدید اظہار موجود ہے۔ یقینا یہ کتاب وزیرآغا کی ادبی زندگی کو ایک اور رخ سے سمجھنے میں معاون ثابت ہو گی۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image