• Regime Change aur Tauheen e Riasat

رجیم چینج اور توہینِ ریاست

  • ضیا، مشرف اور قمر باجوہ کے تنازعے
  • Regime Change aur Tauheen e Riasat

    • Zia, Musharraf aur Qamar Bajwa ke Tanazay
    • Author: Babar Awan
    • Availability: In Stock
    • Rs. 980



Book Details
ISBN 978-969-652-207-2
No. of Pages 224
Format Hardbound
Publishing Date 2023
Language Urdu

بابر اعوان، پاکستان کے معروف اور سینئر قانون دانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ اُن کی شخصیت میں ایک حسین ا ور منفرد امتزاج ہے کہ جہاں انہوں نے قانون کی دنیا میں نام پیدا کیا، وہیں عملی سیاست میں وہ قومی سطح کے چوٹی کے سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں اور اپنی طویل سیاسی جدوجہد کے سبب وہ وفاقی وزارتوں کے قلم دانوں کی ذمہ داریاں نبھانے میں کامیاب ہوئے اور ساتھ ہی ساتھ اپنے قلم سے اپنی خیال افروز تحریروں سے لاکھوں لوگوں کو اپنے علمی اور فکری زاویوں سے منور کیا۔
قلم کے میدان میں ڈاکٹر بابر اعوان نے کالم نگاری سے کتب کی دنیا میں بھی مقام بنایا۔ ان کو لکھنے اور بولنے کا ملکہ حاصل ہے۔ ایسے کم لوگ دیکھنے کو ملتے ہیں جو قلم کے دھنی بھی ہوں اور خطابت سے بھی لوگوں کو مسحور کریں۔
زیر نظر کتاب  ”رجیم چینج اور توہین ریاست“ اُن کی فکری ، علمی معلومات پر مبنی کتاب ہے کہ اس موضوع پر کوئی دوسری کتاب نہیں۔ جن حالات وواقعات کے وہ گواہ ہیں، ان تک چوٹی کے تجزیہ نگاروں کی بھی رسائی نہیں اور ان حالات و واقعات کی گواہی کے ساتھ ان کا وژن ان کی اس کتاب کو مزید تقویت دینے کا سبب بنا ہے، اسی لیے اس کتاب کو پاکستان کے سیاسی، صحافتی اور علمی حلقوں میں پذیرائی ملنے کے روشن امکانات ہیں۔


Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image