غیر مقدس جنگیں
- کابل سے بغداد تک
- Kabul se Baghdad tak
- Author: John K. Cooley
- Availability: Out Of Stock
-
Rs. 490
Ghair Muqaddas Jangein
Book Details | |
ISBN | 978-969-9739-15-6 |
No. of Pages | 394 |
Format | Hardcover |
Publishing Date | 2012 |
Language | Urdu |
’’غیر مقدس جنگیں‘‘، جان کے کولی کی مشہورِ زمانہ تصنیف Unholy Warsکا اردو
ترجمہ ہے۔
مشرق وسطیٰ اور دہشت گردی ،جان کے کولی کی تحریروں کے بنیادی موضوعات رہے
ہیں۔’’غیرمقدس جنگیں‘‘ دنیا کے اس معروف صحافی اور محقق کی کتابوں میں
سرفہرست ہے۔ اس کتاب کی پہلی اشاعت 9/11 کے واقعات سے تین سال قبل ہوئی
تھی۔ البتہ 11 ستمبر کے واقعات کے بعد اس کتاب کو عالمگیر شہرت ملی کہ جان
کے کولی نے عالمی دہشت گردی کے تمام کرداروں کو نہ صرف پہلے ہی بے نقاب کر
دیا تھا بلکہ ان واقعات کے حقیقی اسباب، پس منظر اور پیش منظر سے بھی آگاہ
کر دیا تھا۔ کتاب کے مطالعے سے مشرقِ وسطیٰ سے لے کر جنوبی ایشیا تک میں
سامراج کی گریٹ گیم کی اصلیت سے آگہی حاصل ہوتی ہے۔ اپنے موضوع کے لحاظ سے
چونکا دینے والی اس کتاب کا ترجمہ اردو زبان میں شائع ہونے والی اپنی طرز
کی پہلی کتاب ہے ۔
فری لانس صحافت کے آغاز سے قبل جان کے کولی ، امریکی فوج، محکمہ دفاع اور
خارجہ میں اہم عہدوں پر ملازمت بھی کرتے رہے۔ کتاب کے پیش لفظ میں انہوں نے
تحریر کیا :
’’مغربی اور اسلامی حکومتوں اور معاشروں نے اپنے اتحادیوں کے انتخاب میں لا
پروائی برت کر بہت نقصانات اٹھائے ہیں ۔ اُن کے اتحادی اب انہی کی پیٹھ
میں چھرا گھونپنے کے درپے ہیں۔ آج امریکہ اسی افغانستان میں انہی اتحادیوں
کے خلاف لڑ رہا ہے۔‘‘