حلقۂ زنجیر میں زباں
- تحریریں جو سماج بدل دیں
- TehreerieN Jo Samaj Badal Dein
- Author: Tanveer Zaman Khan
- Availability: In Stock
-
Rs. 880
Halqa e Zanjeer Mein Zuban
Book Details | |
ISBN | 978-969-652-159-4 |
No. of Pages | 392 |
Format | Hardbound |
Publishing Date | 2019 |
Language | Urdu |
زیر نظر کتاب تنویر زمان خان کے کالموں کا مجموعہ ہے۔ تنویر زمان خان، پاکستان کے شہر فیصل آباد (لائلپور) میں پیدا ہوئے۔ ترقی پسند سوچ کے علمبردار ہیں۔ مارکس، لینن اور ماﺅزے تنگ کے ناموں اور ان کی کامیاب جدوجہد سے بھی اوائل عمری میں ہی اثر لینا شروع کردیا تھا۔ یونیورسٹی جانے سے قبل 1977ءکے انتخابات اور قومی اتحاد کی تحریک کا خوب جائزہ لیا اور ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو بڑے حساس انداز میں محسوس کیا۔ اس لیے بھی کہ والد کے بھٹو صاحب کے ساتھ تعلقات رہے اور بھٹو صاحب کا ان کے گھر آنا جانا ہوا۔ ان سب چیزوں نے ملاکر دماغ کو بھٹو سے بھی آگے کی تبدیلیوں کا ذہن بنادیا، اسے انقلابی بنا دیا۔ یونیورسٹی زمانہ ¿ طالب علمی میں جنرل ضیا کے مارشل لاءاور جماعت اسلامی کی فسطائی سیاست کے خلاف پختہ ذہن بنا لیا۔ یونیورسٹی میں جماعتی سیاست سے لڑتے لڑتے بالآخر جنرل ضیا کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے ایک کیس میں ساڑھے تین سال جیل بھی کاٹنی پڑی۔ 1985ءمیں جیل کے بعد بھی حکمرانوں کو سکون نہ ملا اور مزید مقدمے کھول دئیے تو ملک چھوڑ کر برطانیہ میں جلاوطنی کی زندگی گزارنا پڑی۔ وہاں کی زندگی برس ہابرس گزرنے کے ساتھ مکمل رہن سہن ہی بن کر رہ گئی۔ وہیں دیگر کئی اخبارات میں چھوٹے موٹے صحافتی کام کرتے کرتے روزنامہ جنگ میں کام شروع کیا تو معاشی مشکلات نے نوکری چھڑوا دی اور پراپرٹی بزنس میں دھکیل دیا۔ لیکن صحافت اور کالم نویسی کا سلسلہ فری لانس کے طور پر تاحال جاری ہے۔