• Riasti Dehshatgardi

ریاستی دہشت گردی


Book Details
ISBN 978-969-9739-20-0
No. of Pages 280
Format Hardcover
Publishing Date 2012
Language Urdu
Translator Amir Ijaz Butt

’’ریاستی دہشت گردی‘‘، ناؤم چومسکی کی تصنیف The Culture of Terrorismکا اردو ترجمہ ہے۔ ناؤم چومسکی کی پہلی پہچان یہ ہے کہ وہ ماہر لسانیات ہیں۔ انہوں نے 1950ء کی دہائی میں یہ انقلابی نظریہ پیش کیا تھا کہ تمام زبانوں کی بنیاد ایک ہی ہے۔ انہیں بجا طور پر اپنے شعبے کا آئن سٹائن کہا جاتا ہے ۔ تا ہم ناؤم چومسکی کی سیاسیات کے موضوع پر تحریروں نے بھی عالمی توجہ حاصل کی۔ ناؤم چومسکی اس عالمی جدوجہد کے ایک مفکر اورایکٹوسٹ ہیں جو نہ صرف ریاستی دہشت گردی بلکہ اقتصادی دہشت گردی کے بھی مخالف ہیں۔ زیر نظر کتاب ریاستی دہشت گردی کے حوالے سے امریکی کردار کو بے نقاب کرتی اور کھول کر سامنے لاتی ہے کہ کیسے امریکی سی آئی اے اپنی حکومت کے تحت خفیہ ایکشنز میں ملوث ہوتی ہے تا کہ امریکی خارجہ پالیسی کا نفاذ دنیا بھر میں کیا جاسکے ۔ ناؤم چومسکی نے اس کتاب میں ثابت کیا ہے کہ خود امریکی حکومتیں ان بنیادی اصولوں سے انحراف کر رہی ہیں، جو امریکہ کے بانی رہنماؤں نے طے کیے تھے۔ کتاب کے ذریعے عراق ، افغانستان اور پاکستان میں رونما ہونے و الی غیر متوقع سیاسی تبدیلیوں سے آگہی ہوتی ہے۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image