• Baab e Asrar

بابِ اسرار

  • دو درویش، شمس تبریز اور رومی
  • Baab e Asrar

    • Do Darvish, Shams Tabraiz aur Rumi
    • Author: Ahmet Umit
    • Availability: In Stock
    • Rs. 1,480



Book Details
ISBN 978-969-652-002-3
No. of Pages 416
Format Hardcover
Publishing Date 2015
Language Urdu
احمت امیت(Ahmet Umit) کا شمار ترکی کے معروف اور مقبول ترین لکھاریوں میں ہوتا ہے۔ احمت امیت اپنے ناولوں اور کہانیوں میں پراسراریت اور تجسس کے عنصر کے لیے مشہور ہیں۔ منفرد، تجسس انگیز اور سنسنی خیزکہانیاں لکھتے ہوئے وہ اپنے آبائی وطن کے منفرد سیاسی اور تاریخی پس منظر میں اپنے کرداروں کو تخلیق کرتے اور کہانی تشکیل دیتے ہیں۔ زیر ِ نظر ناول ”بابِ اسرار“ ان کے ناول The Dervish Gateکا اردو ترجمہ ہے جو ترکی زبان میں 2008ءمیںBab-i Esrar کے نام سے شائع ہوا۔ اس سنسنی خیزناول کا موضوع مولانا جلال الدین رومی اور شمس تبریز کا باہمی صوفی تعلق ہے۔ناول کی کہانی دو معموں کے گرد گھومتی ہے۔ایک شمس تبریز کے قتل کا اسرار، ایک ایسا اسرار جو سات صدیاں بعد بھی قائم ہے اور دوسرا موجودہ زمانے میں قونیہ کی ایک آتش زدگی اور اس میں ہونے والی ہلاکت کا معمہ۔ ان دونوں اسرار کو حقیقی اور تخیلاتی یعنی خواب کی دنیا میں کیرن کیمیا کا کردار حل کرتا دکھائی دیتاہے۔ احمت امید کی زبان وبیان اور تخیل نے اس داستان کو مزید پُرتجسس بنا دیا ہے۔ ناول کا بنیادی موضوع صوفی عقیدہ ہے کہ اس دنیا کی حقیقت محض ایک فریب ہے۔ ناول میں انہوں نے صوفی ازم کے عقائد کو نئے تناظر میں بیان کیا ہے اور انسان اور مذہب، عشق اور عقیدے، پر ان سوالوں کے جواب دئیے ہیں جو سات صدیاں بعد آج بھی زندہ ہیں۔ یہ ناول ترک سیکولر ثقافت میں صوفی ازم کے اظہار کی شان دار مثال ہے۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image