• Zauq e Dasht Nowardi

ذوقِ دشت نوردی


Book Details
ISBN 978-969-652-019-1
No. of Pages 264
Format Hardcover
Publishing Date 2015
Language Urdu

سفرنامہ ایک باقاعدہ صنف ادب ہے اور اس میں وہ تمام خوبیاں سموئی جا سکتی ہیں جو ادب کی کسی دوسری صنف میں پائی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر اے بی اشرف کا زیرِ نظر سفرنامہ ”ذوقِ دشت نوردی“ کوئی مربوط یا مسلسل سفرنامہ نہیں بلکہ انہوں نے الگ الگ ہر ملک کے سفروں کی یادداشتیں رقم کی ہیں جن میں ترکی، ہالینڈ، یونان، اردن اور مصر شامل ہیں ۔ اس میں افسانوی انداز بھی نہیں۔ان کا مقصدسفرنامہ نگاری کے کلاسک طرزِ تحریر میں اپنی یادداشتوں اور تجربات رقم کرکے انہیں قارئین سے شیئر کرنا، انہیں رہنمائی اور اجنبی ملکوں کی معلومات بہم پہنچانا ہے۔ ان کی تحریر میں زیب ِ داستاں کے لیے افسانہ طرازی تو نہیں ملے گی البتہ ان کا اندازِ تحریر لاجواب ہے اور ادبی چاشنی رکھتا ہے۔ ان کی تحریروں میں تحقیق، وسیع مطالعہ اور مشاہدہ کا ایک حسین امتزاج موجود ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اے بی اشرف کا اُردو ادب میں اپنا ایک منفرد مقام ہے۔ انہوں نے اُردو ڈرامہ اور اقبالیات پر بھی تحقیقی مقالے لکھ کر گراں قدر قومی خدمت انجام دی ہے۔ ان کی تحریریں اُردو ادب میں اپنا نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ بحیثیت استاد انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں میں خدمات سرانجام دیں اور اس طرح ترکی کی مختلف یونیورسٹیوں میں اُردو کے استاد کے طور پر انہوں نے سینکڑوں کی تعداد میں ترک طلباءکو اُردو زبان وادب سے آراستہ کیا۔ ان کی 23 کتابیں مختلف موضوعات پر شائع ہو چکی ہیں۔ پاکستان اور ترکی میں ان کی اُردو ادب میں شاندار خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان نے ان کو 2013ءمیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image