• Ertugrul Ghazi

ارطغرل غازی


Book Details
ISBN 978-969-652-197-6
No. of Pages 192
Format Hardcover
Publishing Date 2022
Language Urdu
Translator Shabih Haider

تاریخ کا سفر  1200ء  کے قریب پہنچا تو ایشیا کے مشرق سے ایک بڑی طاقت نے سر اُٹھانا شروع کر دیا۔ یورپ کے تاتاریوں کی طرح، ایشیا ئی قبائل میں منگولوں کے نام سے موسوم ان قبیلوں کے سب سے واضح اوصاف میں، اپنے اطراف ہر سمت پھیلائو، جہاں سے گزرنا وہاں  حملے اور جارحیّت اور کثرت سے خون خرابہ شامل ہیں۔
منگولوں کے مغربی سمت میں پھیلائو شروع ہونے کے ساتھ ہی ترکستان کا  علاقہ ہدف بن چکا تھا۔ اس علاقے میں آباد ترک قبائل نے منگولوں کے مقابل مزاحمت کے ساتھ ساتھ قدم قدم مغرب کی سمت ہجرت کا آغاز بھی کر دیا۔
منگولوں کے شر اور حملوں کے سبب مغرب کی سمت ہجرت شروع کر نے والے قبائل میں سے ایک کائی قبیلہ تھا۔ کائی قبیلہ اپنے بیس ہزار خیموں کی آبادی کے ساتھ شروع ہو نے والی اس  ہجرت کے چالیس سال سے زائد جاری رہنے والے سفر کے اختتام پر، چار سو خیموں  کے ساتھ سوعت اور دومانچ پہنچ سکا۔
زیرِ نظر تاریخی ناول، کائی کی قدیم ترک وطن ترکستان سے آغاز ہو کر سوعت اور دومانچ تک پھیلی ہوئی داستانِ ہجرت ، اس سفر کے تمام قیام کے مقامات ، رومی علاقوں کے اندر کی مہمات اور ارطغرل بے کی 93 سالہ افسانوی حکایتِ زندگی اپنی تمام تفصیلات کے ساتھ نظروں کے سامنے لاتا ہے۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image