• Falsafa e Khushamad

فلسفہ خوشامد

  • پاکستان کی درباری سیاست و صحافت
  • Falsafa e Khushamad

    • Pakistan ki Darbari Siasat o Sahafat
    • Author: Prof Waris Mir
    • Availability: In Stock
    • Rs. 1,180



Book Details
ISBN 978-969-652-099-3
No. of Pages 372
Format Hardcover
Publishing Date 2017
Language Urdu

جنرل ضیاالحق کی آمریت میں ایسے کالم نگاروں کے لیے ٹکٹکیاں سرِبازار سجا دی جاتی تھیں جو آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لیے لکھتے تھے۔ گو اُس وقت بھی ایسے قلم کار موجود تھے جو سرکار کے دربار میں سرِتسلیم خم کرکے اپنا قلم اور حرف بیچنے میں فخر محسوس کرتے تھے۔ مگر ایسے چند ایک انگلیوں پر گنے چنے قلم کار بھی تھے جو جابر سلطان کی تلوار کو اپنے قلم سے للکارتے تھے، وارث میر اس صف میں سب سے آگے تھے۔ وہ جرات سے قلم کے ذریعے عوامی حقوق کا علمِ بغاوت سربلند کرتے اور مسکراتے ہوئے سیاسی و فکری اجتماعات میں اپنے الفاظ سے آمرانہ ایوانوں کو چیلنج کرتے تھے۔ اُن کی تحریریں جمہوریت اور آئین کی بالادستی، مزدور، محنت کش، عورت اور پسماندہ طبقات کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب بنیں جو عقوبت خانوں میں جنرل ضیا کے درّوں اور تشدد کا نشانہ بنتے رہے۔ وارث میر نے سماج کے اُن موضوعات کو ضبط تحریر کیا جو اس وقت سنگین سیاسی جرم تھا۔اُن کی تحریریں آج بھی اس بکھرتے سماج میں رہنمائی کا سبب بن سکتی ہیں جو فکری طور پر بانجھ پن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ”فلسفہ ¿خوشامد“ وارث میر کے کالموں کا مجموعہ ہے جن کی تدوین جناب عامر میر نے کی۔ ان فکری اور علمی کالموں کو آج کے دَور کے تناظرمیں پڑھا جا سکتا ہے۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image