بھٹو کی سیاسی پیش گوئیاں اور چوتھا مارشل لاء
- Author: Hamid Mir
- Availability: In Stock
-
Rs. 780
Bhutto Ki Siasi Peshgoian-Aur Chotha Marshal Law
Book Details | |
ISBN | 978-969-8455-57-6 |
No. of Pages | 184 |
Format | Hardbound |
Publishing Date | 2011 |
Language | Urdu |
حامد میر پاکستانی صحافت کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔ وہ الیکٹرانک میڈیا کے ایک پروگرام کے لیے میزبان کے فرائض انجام کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ کالم نگاری بھی کرتے ہیں ۔ لبنان، چیچنیا، سری لنکا، افغانستان، عراق ، بوسنیا، فلسطین اور خصوصاً پاکستان کے قبائلی علاقوں سے رپورٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے صحافت کے نئے رحجانات طے کیے ہیں۔ ان کا کاٹ دار اور بے لاگ طرزِ تحریر قاری کو فوراً اپنی گرفت میں لے لیتا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی اسیری کے دوران لکھنے کا سلسلہ جاری رکھا، جس میں انہوں نے پاکستان کے حالات اور اس خطے اور پوری دنیا کی صورتِ حال کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ سرد جنگ جلد ختم ہو جائے گی، اگلی دہائیوں میں مذہب اور نیشنل ازم عالمی سیاست کا عنوان ہوں گے، کوہِ ہندوکش کے پار رُونما ہونے والی تبدیلیاں عالمی سیاست کو بدل دیں گی اور پاکستان ان تبدیلیوں کے دوران کئی پیچیدگیوں کا شکار ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چوتھا مارشل لاء ملک کو بہا لے جائے گااور ججوں کو بھی نہیں بخشے گا۔ یہ کتاب حامد میر نے انہی سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے مرتب کی ہے، جن میں سے بیشتر سچ ثابت ہوچکی ہیں اور ان سیاسی پیش گوئیوں کو سامنے رکھ کر موجودہ سیاسی منظر نامے کے پس منظر کو سمجھا جا سکتا اور فکری و نظریاتی انتشار کی گتھیوں کو حل کیا جا سکتا ہے۔