ہوسِ سیر و تماشا
- سفرنامۂ یورپ
- Safarnama e Europe
- Author: Dr. A. B. Ashraf
- Availability: In Stock
-
Rs. 800
Hawas e Sair o Tamasha
Book Details | |
ISBN | 978-969-652-063-4 |
No. of Pages | 152 |
Format | Hardcover |
Publishing Date | 2016 |
Language | Urdu |
سفرنامہ ایک باقاعدہ صنف ادب ہے اور اس میں وہ تمام خوبیاں سموئی جا سکتی ہیں جو ادب کی کسی دوسری صنف میں پائی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر اے بی اشرف کا زیرِ نظر سفرنامہ ’’ہوسِ سیر وتماشا‘‘ کوئی مربوط یا مسلسل سفرنامہ نہیں بلکہ انہوں نے الگ الگ ہر ملک کے سفروں کی یادداشتیں رقم کی ہیں جن میں جرمنی،انگلستان،ہنگری،رومانیہ، فرانس، روم اور یونان شامل ہیں ۔ اس میں افسانوی انداز بھی نہیں۔ان کا مقصدسفرنامہ نگاری کے کلاسک طرزِ تحریر میں اپنی یادداشتوں اور تجربات رقم کرکے انہیں قارئین سے شیئر کرنا، انہیں رہنمائی اور اجنبی ملکوں کی معلومات بہم پہنچانا ہے۔ ان کی تحریر میں زیب ِ داستاں کے لیے افسانہ طرازی تو نہیں ملے گی البتہ ان کا اندازِ تحریر لاجواب ہے اور ادبی چاشنی رکھتا ہے۔ ان کی تحریروں میں تحقیق، وسیع مطالعہ اور مشاہدہ کا ایک حسین امتزاج موجود ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر اے بی اشرف کا اُردو ادب میں اپنا ایک منفرد مقام ہے۔ انہوں نے اُردو ڈرامہ اور اقبالیات پر بھی تحقیقی مقالے لکھ کر گراں قدر قومی خدمت انجام دی ہے۔ ان کی تحریریں اُردو ادب میں اپنا نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ بحیثیت استاد انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں میں خدمات سرانجام دیں اور اس طرح ترکی کی مختلف یونیورسٹیوں میں اُردو کے استاد کے طور پر انہوں نے سینکڑوں کی تعداد میں ترک طلباء کو اُردو زبان وادب سے آراستہ کیا۔ ان کی 23 کتابیں مختلف موضوعات پر شائع ہو چکی ہیں۔ پاکستان اور ترکی میں ان کی اُردو ادب میں شاندار خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان نے ان کو 2013ء میں تمغۂ امتیاز سے نوازا۔