• Namoos

ناموس


Book Details
ISBN 978-969-9739-86-6
No. of Pages 360
Format Hardcover
Publishing Date 2014
Language Urdu
Translator Huma Anwar

 زیر نظر ناول ایلف شفق کے تحریرکردہ Honour کا اردو ترجمہ ہے۔ تین نسلوں پر مبنی محبت، غیرت کے نام پر قتل، خاندانی رشتوں، گھریلو تشدد اور متصادم ثقافتوں کی اس کہانی کے تانے بانے ایلف شفق نے بڑی ذہانت، نزاکت اور سبک پن سے بُنے ہیں۔ترکی اور شام کی سرحد پر دریائے فرات کے کنارے ایک کُرد گاﺅں سے شروع ہونے والی دوجڑواں بہنوں کی یہ المیہ کہانی جس کا اختتام لندن میں ہوتا ہے، اپنے قاری کو ہر قدم پر حیران اور متاثر کرتی ہے۔ یہ ایک ایسا دل گداز ناول ہے جسے ایلف شفق کے طرزِ تحریر نے لازوال بنادیا ہے۔

ایلف شفق کا شمار ترکی کے سرکردہ ادیبوں میں ہوتا ہے اور وہ اپنی کہانیوں میں پیش کردہ مشرق اور مغرب کے خوب صورت امتزاج کے باعث اب دنیا بھرمیں معروف ہیں۔ان کے ناولوں کے تیس سے زائد زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔ وہ اپنے ناولوں میں حقوقِ نسواں، شناخت اور آزادی اظہار کی داعی ہیں۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image