• Phir Chala Musafir

پھر چلا مسافر


Book Details
ISBN 978-969-652-219-5
No. of Pages 576
Format Hardcover
Publishing Date 2024
Language Urdu

’’پھر چلا مسافر، خیبر پختونخوا، دلیر اور بہادر لوگوں کی سرزمین‘‘ -یہ سفرنامہ گویا خیبرپختونخوا کاایک انسائیکلوپیڈیاہے جس میں صوبے کے مختلف علاقوں کےرہن سہن اور تاریخی طور پرکچھ منفرد قصے کہانیاں بھی بیان کیے گئے ہیں ۔ جناب ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ صاحب کے سفر نامے کئی حوالوں سے منفرد اور دلچسپ ہیں۔ اس سفرنامے میں انہوں نے مذاہب،تہذیب، ثقافت،تمدن،تاریخ و تجزیہ،معاشرت و معیشت، جغرافیہ و آثار قدیمہ اور مزارات پر بحث و بیان کے علاوہ ،خیبر پختونخوا کےاقدار و روایات کا بہت شاندار انداز میں احاطہ کیا ہے۔انہوںنے تقریباًپورا خیبر پختونخوا،اس کی تاریخ،اقدار و روایات کو اس کتاب کی صورت میں قارئین کے سامنے رکھ دیا ہے۔انہوں نے اپنے مشاہدات اور احساسات کو بہت دلنشین اور منفرد انداز میں بیان کیے ہیں۔ کتاب کا اندازِ بیان بہت سادہ اور عام فہم ہے۔ کتاب میں صوبہ خیبر کی باسیوں کے لیے ان کی پوری تاریخ ماضی،حال اور مستقبل کی صورت میں موجود ہے۔ہر علاقے میں قابل ذکر اور دلچسپی کے حامل مقامات کی ایسی خوبصورت منظرکشی کی گئی ہے کہ پڑھنے والے کے دل میں اس مقام پر جانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ اس میں مصنّف نے صرف اپنے مشاہدات اور تاثرات پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ تاریخی حوالوں کا ایسا موثر استعمال کیا ہےکہ پڑھنے والوں ، خصوصاَ تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے لطف اور علم کاایک خوبصورت مجموعہ پیش کیا ہے۔ یہ سفرنامہ بہترین منظرکشی، تاریخی پہلو اور دلچسپ واقعات کا ایک حسین مجموعہ ہے۔ خصوصاً سوشیالوجی کے طلبا کے لیے یہ ایک بہترین کتاب ہے۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image