Book Details | |
ISBN | 978-969-652-187-7 |
No. of Pages | 376 |
Format | Hardbound |
Publishing Date | 2021 |
Language | Urdu |
پاکستان کے معروف ادیب جناب خالد فتح محمد کا یہ ناول ضیاالحق کی آمریت کے سیاہ دور کے تناظر میں لکھا گیا ہے
خالد فتح محمد کے ناول سیاست، معیشت، سماجی رویوں اور انسانی رشتوں پر تعمیر کیے جاتے ہیں۔ " وقت کی باگ "ان لوگوں کی کہانی ہے جو اپنے جرم کی معصومیت میں لپٹے ہوئے، مقتدر حلقوں کے ہتھکنڈوں کے سامنے خود کو مجبور و بے بس پا کر وہ سب کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں جو کر گزرنا ان کی اخلاقی موت ہے؛وہ ایک ایسی شیطانی دلدل میں دھنس جاتے ہیں جس میں سے نکلنے کی کوشش میں وہ مزید دھنسے چلے جاتے ہیں۔ سراج ، جس کی طاقت کا سہارا ملک کی طاقت ور ترین شخصیت ہے، وہ اسی کی طاقت کے بل پوتے پر وہ سب کرنے کے لیے کمر بستہ ہو جاتا ہے جو ملک کی خوش قسمتی میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ لیکن کیا یہ ممکن ہے ؟