• Jeevan Pi Ka

جیون پائی کا


Book Details
ISBN 978-969-652-044-3
No. of Pages 336
Format Hardcover
Publishing Date 2016
Language Urdu
Translator Huma Anwar

”جیون پائی کا“ ایک تخیلاتی اور مہماتی ناول ہے جسے ایک فرانسیسی نژاد کینیڈین مصنف ین مارٹل نے تحریر کیا ہے۔یہ ایک بہت اچھوتی اور دل موہ لینے والی کہانی ہے۔ناول کا ہیرو ایک تامل لڑکا پسین مولیتور پٹیل ہے جو ایک بھارتی علاقے پونڈی چری کا رہنے والا ہے۔ناول میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اسے اوائل عمری میں ہی بہ یک وقت روحانیت اور عملی دنیا دونوں طرح کے تجربات کا سامنا ہوتا ہے۔ کینیڈا جاتے ہوئے بحری جہاز ڈوبنے کے نتیجے میں وہ اپنے خاندان سے محروم ہوجاتا ہے اور ایک کشتی میں227 دن تک بحرالکاہل کی لامحدود وسعتوں میں بھٹکتا رہتا ہے۔ اس کے ساتھ کشتی پر ایک بنگالی شیر سمیت کئی جانور سوار ہوتے ہیں۔ بالآخر وہ بحرالکاہل کے استوائی اُلٹے دھارے پر سفر کرتے میکسیکو پہنچ جاتا ہے۔ یہ جیون دھارا میں انسان کے موت اور مایوسی کے سامنے ڈٹے رہنے کی کہانی ہے جو خدا کے وجود پر یقین کو تقویت دیتی ہے۔ اس ناول نے نہ صرف عالمگیر شہرت حاصل کی اور کئی ایوارڈ حاصل کیے بلکہ اس پر بنائی گئی فلم نے بھی کروڑوں دلوں کو موہ لیا اور چار آسکرایوارڈ اپنے نام کیے۔یہ ناول پہلی بار ستمبر2001ءمیں انگریزی زبان میں شائع ہوا اوراب تک دنیا کی تمام بڑی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔ اس کے یوکے ایڈیشن نے 2002ءمیں ”مین بکر پرائز فار فکشن“ حاصل کیا۔

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Jumhoori
Booklist

Image
Image