سندر رام سوامی (1931-2005ء)تامل زبان میں لکھنے والے مایہ نازادیب ہیں۔ ’’املی کا پیڑ‘‘ ان کے تامل زبان میں لکھے جانے والے ناول Oru Puliyamarathin Kathai (The Tamarind Tree) کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ سندر رام سوامی کا پہلا ناول ہے جو 1966ءمیں شائع ہوا۔ یہ جدید کلاسک ناول تامل زبان میں لکھا گیا اور اس کا انگریزی اور کئی ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔ یہ ناول سانجھی تاریخ، فطرت سے وابستگی، اور جنوبی ہندوستان کے ایک قصبے میں زندگی کے قریب افسانوی مرکز کی ایک حیرت انگیز عکاسی ہے۔ یہ روایت سے جدیدیت کی جانب ٹرانزیشن، ترقی کی خاطر کیے جانے والوں سمجھوتوں اور ثقافت کی لازوال علامت کے بارے میں ایک خوب صورت اور آفاقی کہانی ہے۔ تامل، برصغیر کی قدیم ترین زبان ہےجس کا ادب بہت مالامال ہے، اس کا ایک بڑا ثبوت یہ ناول ہے۔





Reviews
There are no reviews yet.