Hayat e Quaid e Azam

 780

حیاتِ قائدِاعظمؒ

یہ کتاب ہیکٹر بولتھو کی   جناح ؛ کری ایٹر ٓف پاکستان کا اردو ترجمہ ہے۔ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی شخصیت اور سیاسی کارناموں پر جتنی کتابیں اب تک شائع ہوئی ہیں، ان میں ہیکٹربولتھو کی یہ تصنیف سب سے زیادہ جامع اور دلچسپ ہے۔ ہمارے لیے قائداعظمؒ صرف بابائے قوم ہی نہیں تھے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ قائداعظمؒ اور پاکستان ہم معنی اور مترادف الفاظ ہیں اور تاریخ آزادی اور تحریک پاکستان اُن ہی کی شخصیت کے گرد گھومتی ہے۔

آپ ہیکٹر بولتھو کی کتاب پڑھتے ہوئے یہ محسوس کریں گے کہ آپ بانی پاکستان کی سوانح عمری کے ساتھ ساتھ تحریک پاکستان کا مطالعہ کر رہے ہیں کیوں کہ قائداعظمؒ کی حیاتِ فانی خاصی حد تک پاکستان کی ابدی حیات ہے۔ ہیکٹربولتھو کی کتاب اُن چند کتابوں میں شمار ہوتی ہے جو قائداعظمؒ کی سوانح عمری پر پہلے پہل لکھی گئیں۔

یہ قائداعظمؒ پر ابتدائی کتابوں میں سے ایک ہے،نیز ہیکٹربولتھو کی نہ صرف سرکاری ریکارڈ تک رسائی تھی بلکہ اس دَور میں قائداعظمؒ کی ہمشیرہ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ ،تحریک پاکستان کے رہنما اور قائداعظمؒ کے دوست، حلقۂاحباب، بمبئی میں قائداعظمؒ کے پڑوسی اور ساتھی وکلا بھی زندہ تھے، جو اپنی اپنی ذات میں مشاہدات اور معلومات کا خزانہ تھے۔ ظاہر ہے کہ یہ سہولت بعد ازاں لکھنے والوں کو میسر نہ تھی۔ ان باتوں کے علاوہ اس کتاب کی ایک بڑی خوبی مصنف کااندازِ بیاں ہے۔

Author

Book Author

ISBN

No. of Pages

Format

Publishing Year

Language

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Hayat e Quaid e Azam”

Jumhoori Publications

Jumhoori Publications delivers thought-provoking works in politics, philosophy, and culture.
Connecting global voices, it promotes knowledge, dialogue, and progressive ideas.

Useful Information

Contact Info.

Ⓒ 2025  powered by AXCESS

Sales

Typically replies within a day

Hello, Welcome to Jumhoori Publications. Please click below to order via WhatsApp.

Scroll to Top